افریقہ (رپورٹس)کچھ جامعات سے

جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں مقابلہ انگریزی تقریر

(شہاب احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تنزانیہ)

مجلسِ علمی جامعہ احمدیہ تنزانیہ کے زیرِ اہتمام دورانِ سال مختلف مقابلہ جات کروائے جاتے ہیں۔ مورخہ20؍اکتوبر 2022ء بروز جمعرات جامعہ ہال میں انگریز ی زبان میں تقریری مقابلہ منعقد ہوا۔ مقابلہ کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد عزیزم حسین سعد صاحب (درجہ ثالثہ) نے قواعد پڑھ کرسُنائے۔ مکرم عزیز احمد شہزاد صاحب اور خاکسار (اساتذہ جامعہ) نے منصفین کے فرائض سرانجام دیے۔ جبکہ دیگر اساتذہ بھی بطور مہمان تشریف لائے۔ اس مقابلہ کے لیے تین عناوین کا انتخاب کیا گیا تھا: قرآن کریم، احمدیت اور جہاد کا حقیقی معنی۔

ہر مقرر نے ان میں سے کسی ایک عنوان پر تقریر کی۔ہر تقریر کا دورانیہ تین منٹ تھا۔ 16طلباء نے تیاری کے ساتھ اس مقابلہ میں حصہ لیا۔مقابلہ کا رزلٹ کچھ یوں رہا:

اول: عزیزم مرزا اسمٰعیل Opandaصاحب (درجہ ممہدہ)

دوم: عزیزم عثمان Libuyiصاحب (درجہ اولیٰ)

سوم: عزیزم نعیم Mulemboصاحب (درجہ ثالثہ)

طلباء کے گروپس (شفقت، امانت اور شجاعت) سے تین، تین طلباء نے اپنے گروپ کی نمائندگی کی جبکہ دیگر طلباء نے انفرادی طور پر حصہ لیا۔ گروپس کے مابین مجموعی طور پر ’’امانت گروپ‘‘ اور ’’شفقت گروپ‘‘ کے نمائندگان نے برابر نمبر حاصل کیے اور دونوں گروپ اول پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ آخر میں رزلٹ کے اعلان سے قبل مکرم عزیز احمد شہزاد صاحب نے طلباء کو نصائح کیں۔ اجتماعی دعا کے ساتھ مقابلہ کا اختتام ہوا۔ اللہ تعالیٰ یہ تمام اعزازات مبارک فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button