امریکہ (رپورٹس)

برازیل کے شہر Rio de Janeiro کی ایک یونیورسٹی میں منعقدہ بین المذاہب کانفرنس میں جماعت احمدیہ کی شرکت

(حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برازیل)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ برازیل کو پہلی مرتبہ مورخہ 18؍اکتوبر بروز منگل URI یعنی United Religions Initiative کی طرف سے Rio de Janeiro میں قائم کردہ ایک کانفرنس میں شرکت کرنے کی توفیق ملی۔ یہ ایک عالمی سطح پر بین المذاہب تنظیم ہے جو کہ مذہبی اور ثقافتی اختلافات کو ختم کرنے اور امن اور انصاف کو فروغ دینے کے لیے دنیا کے مختلف ممالک میں کام کرتی ہے۔

اس کانفرنس میں شامل ہونے کے لیے مختلف ممالک کے مذہبی لیڈران تشریف لائے تھے۔ اس کا انعقاد Rio de Janeiro سٹیٹ کی ایک بڑی یونیورسٹی UERJمیں کیا گیاتھا۔ اس میں مختلف مذاہب کے لیڈران کو اظہار خیال کرنے کا موقع دیا گیا۔

اس ضمن میں خاکسار (مبلغ سلسلہ) کو بھی اسلام کی نمائندگی میں مدعو کیا گیا تھا۔ چنانچہ خاکسار نے اسلام کی خوبصورت تعلیمات بیان کیں۔ نیز علم حاصل کرنے اور تعلیم کے ذریعے جہالت کو ختم کرنے کے متعلق بعض اسلامی تعلیمات پیش کیں۔ نیز بتایا کہ کس طرح اسلام نے آج سے چودہ سو سال قبل معاشرہ میں اور امن اور رواداری قائم کرنے کے لیے کامل تعلیم دنیا کو دی۔ جس پر عمل کر کے ہم دنیا کو تباہی اور بد امنی کے گھڑے سے بچا سکتے ہیں۔

اس موقع پر دوسرے مذاہب کے لیڈران سے بھی ملنے کا موقع ملا اور ان کے سامنے بھی اسلام اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیمات پیش کرنے کی توفیق ملی۔ اللہ تعالیٰ ان مساعی کے بہترین نتائج ظاہر فرمائے۔آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button