افریقہ (رپورٹس)

کیمرون میں جلسہ ہائے سیرت النبی ﷺ

(عبدالخالق نیر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کیمرون)

خدا تعالیٰ کے فضل سے کیمرون میں 12 ربیع الاول کی مناسبت سے جلسہ ہائے سیرت النبیﷺ منعقد کیے گئے۔ ملک کے چار ریجنز میں اجتماعی پروگرام کیے گئے باقی جماعتوں نے انفرادی پروگرام کیے۔

ہر پروگرام میں تلاوت قرآن شریف کے بعد بچوں اور بچیوں نے بڑے جوش و محبت کے ساتھ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عربی قصیدے اور نظمیں پڑھیں۔ جن کے بعد فرنچ اور انگریزی ترجمے بھی پیش کیے گئے۔ جن سے نومبائعین اور غیر از جماعت دوستوں کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عشق رسولﷺ کا اندازہ ہوا۔ بعض غیر از جماعت دوستوں نے عربی قصائد کو بہت پسند کیا۔

پروگراموں میں درج ذیل موضوعات پر تقاریر کی گئیں: نبی کریمﷺ بطور رحمۃ للعالمین، حضرت محمد مصطفیٰﷺ امن کے سفیر، نبی کریمﷺ کا غیروں سے حسن سلوک، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عشق رسولﷺ۔

اس موقع کی مناسبت سے 2500 کی تعداد میں پمفلٹ پرنٹ کرواکر جماعتوں میں تقسیم کیے گئے۔ فرنچ بولنے والے علاقوں میں Le Saint Prophet Muhammad SA اور انگریزی بولنے والے علاقوں میں Ahmad in Praise of Muhammad SA تقسیم کیے گئے۔

ہر جلسہ کے اختتام پر غیر از جماعت دوست اپنے شوق سے پمفلٹ کی کاپیاں ساتھ لے جاتے تھے۔ ان سے مزید لوگ بھی استفادہ کرتے ہیں اور بعد میں قریبی سینٹر سے رابطہ کر کے سوالات بھی پوچھتے ہیں۔ بعض نے تو کہا کہ ہمیں غلط باتیں بتائی جاتی ہیں پمفلٹ پڑھ کر پتا چلا کہ آپ سچے مسلمان ہیں اور نبی کریمﷺ سے پیار کرتے ہیں۔

ان پروگراموں میں تقاریر مربیان اور معلمین کرام نے کیں اور تلاوت قرآن شریف اور نظمیں پڑھنے میں خدام، اطفال اور ناصرات نے بھر پور حصہ لیا۔ تمام پروگراموں کے بعد کھانے کا انتظام کیا جاتا رہا۔

دعا ہے کہ مولا کریم پروگراموں میں حصہ لینے والوں کو اجر عظیم سے نوازے اور کیمرون جماعت کے تمام پروگراموں کو بابرکت فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: عبدالخالق نیر۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button