قرارداد تعزیت

قرارداد تعزیت بروفات مکرمہ طاہرہ حنیف صاحبہ اہلیہ مکرم صاحبزادہ مرزا حنیف احمد صاحب

از طرف صدر لجنہ اماء اللہ پاکستان و ممبرات مجلس عاملہ لجنہ اماء اللہ پاکستان

ہم ممبرات مجلس عاملہ لجنہ اماءاللہ پاکستان مکرمہ طاہرہ حنیف صاحبہ اہلیہ مکرم صاحبزادہ مرزا حنیف احمد صاحب کی وفات پردلی تعزیت پیش کرتی ہیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔

مکرمہ طاہر ہ حنیف صاحبہ کو حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی بہو بننے کا شرف حاصل ہے ۔ آپ محترم مکرم زین العابدین سید ولی اللہ شاہ صاحب کی صاحبزادی تھیں جو بزرگ عالم دین تھے اور حدیث کے عالم تھے ۔ ان کے دادا حضرت ڈاکٹر سیدعبدالستار شاہ صاحبؓ کے ذریعے 1901ءمیں ان کے خاندان میں احمدیت کا نفوذ ہوا ۔ اور اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ گھرانہ اخلاص و وفا میں ترقی کرتارہا۔

مکرمہ طاہرہ صاحبہ کو بھی خدمت دین کی توفیق نصیب ہوئی اور 1972ءسے 1990ء تک لجنہ اماءاللہ ربوہ میں بطورسیکر ٹری اصلاح و ار شاد فرائض ادا کرنے کی توفیق ملی۔ پھر سیرالیون میں اپنے واقف زندگی شوہر محترم صاحبزادہ مرزا حنیف احمد صاحب کے ساتھ خدمت کی توفیق پائی۔ الحمد للہ

آپ عبادت گزار، تقویٰ شعار اور خلافت سے کامل و فاوا خلاص کا تعلق رکھنے والی خاتون تھیں ۔ عبادت لگن اور محبت سے کرتیں۔ لجنہ اماءاللہ پاکستان کو ہمیشہ آپ کا تعاون حاصل رہا۔ جب بھی کسی پروگرام میں مدعو کیا جاتا تو بڑی دلچسپی سے شامل ہو تیں۔ لجنہ اماءاللہ کی ممبرات و کارکنات سے بہت محبت سے ملا کر تیں۔ ہمیشہ اعتراض کی باتوں سے پر ہیز کرتیں اور ان باتوں کو سلسلہ کے لیے نقصان کا باعث سمجھتیں۔

آپ کا ایک نمایاں وصف غریب پروری تھا۔ ضرورت مند گھرانوں کی مدد کرتیں اور اپنے بچوں کی طرح خیال رکھتیں۔

ہم حضور ایدہ الله تعالیٰ بنصرہ العزیز کے با برکت الفاظ بیان فرمودہ خطبہ جمعہ 18 نومبر 2022ء میں ہی دعا کرتےہیں:’’اللہ تعالیٰ ان سے مغفرت اور رحم کا سلوک فرمائے ۔ بزرگوں کے قدموں میں جگہ دے اور ان کے بچوں کو بھی ان کی نیکیاں جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے ‘‘۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button