قرارداد تعزیت

قرارداد تعزیت بروفات مکرمہ رقیہ شمیم بشریٰ صاحبہ اہلیہ مکرم کرم الٰہی ظفر صاحب

از طرف صدر لجنہ اماء اللہ پاکستان و ممبرات مجلس عاملہ لجنہ اماء اللہ پاکستان

ہم ممبرات مجلس عاملہ لجنہ اماءاللہ پاکستان مکرمہ رقیہ شمیم بشریٰ صاحبہ اہلیہ مکرم کرم الٰہی ظفر صاحب کی وفات پر دلی تعزیت پیش کرتی ہیں۔انا لله وانا اليہ راجعون۔

مکر مہ رقیہ شمیم صاحبہ کے بزرگوں کا تعلق بھیرہ کی با برکت سرزمین سے تھا۔ اور آپ ننھیال اور ددھیال دونوں طرف سے صحابہ کرامؓ کی نسل سے تھیں۔

آپ کو اپنے واقفِ زندگی شوہر محترم مکرم کرم الٰہی ظفر صاحب کے ساتھ سپین میں غیر معمولی قربانی اور خدمت کی توفیق نصیب ہوئی۔ ابتدائی دور میں سپین میں اپنے شوہر کے ساتھ نامساعد حالات کا سامنا کرنا پڑا لیکن اپنے شوہر کی طرح ہمیشہ ثابت قدم رہیں۔ آپ خدا تعالیٰ پر کامل یقین رکھتیں ۔ سخت حالات میں صبر وہمت سے کام کیا۔

مسجد بشارت کے تعمیراتی کاموں کی نگرانی اپنے شوہر کے ساتھ کی اور ہمیشہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی نصائح پر عمل کرتی رہیں اس طرح وقف کے تمام تقاضے نبھانے کے لیے اپنے واقفِ زندگی شوہر کاساتھ دیا اور ایک بہترین مثال قائم کی۔ آپ نے سپین میں بطور صدرلجنہ لمبے عرصہ تک خدمت کی توفیق پائی۔ پردے کی مکمل پابندی کرتی رہیں اور سپین جیسے ملک میں اسلامی اقدار کو قائم کیا جہاں اسلام کا نام لینا بھی جرم تھا۔ ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی رضا مقدم رہی۔ سپین میں تبلیغ کے کام کو پھیلانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کے بچوں کو بھی خدمت دین کی توفیق مل رہی ہے اور ان میں واقفین بھی ہیں۔

ہم سب ممبرات لجنہ اماءاللہ پاکستان مکرمہ رقیہ شمیم صاحبہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتی ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کے بچوں کا حافظ وناصر ہو اور خدمت کرنے والے وجود جماعت کو عطا فرماتا رہے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button