متفرق شعراء

حضرت امّاں جانؓ

ایک قربانی کی مورت خوبصورت میزباں

آپ مسکینوں، غریبوں اور یتیموں کی تھیں ماں

پیکرِ صدق و وفا مصداق وہ صبر و رضا

پر یہ اوصافِ حمیدہ ہوں بھلا کیسے بیاں

تربیت کے گُر سکھائے بن کے ام المومنیں

آپ شفقت کا سمندر ایک بحر بیکراں

مہدیٔ دوراں کے گھر کی شان و شوکت آپ تھیں

زوجیت میں آکے جن کی بن گئیں وہ اِک نشاں

قافلہ سالار تھیں لجنہ اماءاللہ کی

بھول سکتے ہی نہیں ہم اپنی پیاری اماں جاں

ساتھ جن کے تھی مدد ہر دم خدائے پاک کی

نیک فطرت نیک سیرت سیدہ نصرت جہاں

(منصورہ فضل منؔ )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button