امریکہ (رپورٹس)متفرق شعراء

بیت الاکرام

(مبارک احمد ظفر)

بیت الاکرام بھی اک تحفۂ ربانی ہے

ایسی مسجد ہے جو نورانی و رحمانی ہے

دل کی تسکین تو آنکھوں کی ہے ٹھندک اس میں

اس کے ہر کونے پہ اک سایۂ سبحانی ہے

یہ ہے اک بادۂ عرفان کا منبع اس پر

ابرِرحمت کا ہے سایہ جو کہ بارانی ہے

جو بھی آئے گا یہاں یادِ خدا کی خاطر

اس کا اکرام ہے اس کے لیے مہمانی ہے

خوش نصیبی ہے ظفرؔ ہم نے بھی دیکھا اس کو

اس کی تعمیر میں اخلاص ہے قربانی ہے

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button