دورہ امریکہ ستمبر؍اکتوبر 2022ءمتفرق مضامین

ڈیوٹی دینے والوں پر افضالِ خداوندی

(سید شمشاد احمد ناصر۔ مبلغ سلسلہ امریکہ)

تمام دنیا اس بات کی گواہ ہے کہ خداتعالیٰ نے ہمارے پیارے امام سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا دورہ امریکہ بہت کامیاب فرمایا۔ حضور انور نے اس بات کا تذکرہ اپنے خطبہ جمعہ مورخہ 21؍اکتوبر 2022ء میں بھی فرمایا اور تمام دنیا میں بسنے والے احمدیوں اور غیراز جماعت احباب نے ایم ٹی اے کی آنکھ سے خود بھی مشاہدہ کیا کہ خداتعالیٰ نے یہ دورہ کتنا کامیاب فرمایا۔ فالحمد للہ علیٰ ذالک۔

اس بات میں کوئی شک نہیں کہ خلیفہ وقت جب کسی ملک کا دورہ کرتے ہیں تو انتظامات خداتعالیٰ کے فضل سے ہی ہوتے ہیں۔ لیکن ان کو کرنے والے احمدی مرد و خواتین، بڑے ،چھوٹے سب ہوتے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے افضال کو جذب کرنے کے لیے تڑپتے ہیں اور چوبیس گھنٹے ڈیوٹی دینے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

ڈیوٹی دینے والوں میں سب سے اوّل تو مکرم محترم امیر صاحب امریکہ صاحبزادہ مرزا مغفور احمد صاحب ہیں جن کی قیادت میں نائب امراء اور عاملہ کے ممبران نے ان تھک محنت سے کام کیا۔ عمومی طور پر سب نائب امراء اور عاملہ کے تمام ممبران نے کام کیا لیکن سرفہرست مکرم ڈاکٹر نسیم رحمت اللہ صاحب اور مکرم ملک وسیم احمد صاحب آف کیلی فورنیا ہیں۔ جنہوں نے متعدد مرتبہ میٹنگز کیں اور تینوں جماعتوں میں جہاں حضور انور نے قیام فرمانا تھا جا کر کارکنان سے مل کر کاموں کا جائزہ لیا اور ہدایات دیتے رہے۔اسی طرح مکرم نیاز بٹ صاحب سیکرٹری جائیداد دن رات کام پر لگے رہے اور خدمات سرانجام دیں۔

زائن (Zion)

سیدنا حضرت امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز لندن سے شکاگو ایئر پورٹ پر تشریف لائے اور وہاں سے زائن کا سفر اختیار فرمایا ۔ قریباً ایک ہفتہ حضور کا یہاں قیام رہا۔

مکرم طاہر صوفی صاحب صدر جماعت زائن نے بتایا کہ تمام انتظامات کے لیے ریجنل اور لوکل طور پر ڈیوٹیاں لگا کر انتظامات کیے گئے۔ ڈاکٹر نسیم رحمت اللہ صاحب نائب امیر یہاں کے انتظامات کےانچارج تھے۔ ان کے ساتھ مکرم بشیر ملک صاحب ٹرانسپورٹ، پارکنگ، رجسٹریشن، ضیافت اور مہمانوں کی رہائش کے منتظم اعلیٰ تھے۔ (آپ ایک لمبے عرصے سے امریکہ میں افسر جلسہ سالانہ کی خدمات بھی بجا لا رہے ہیں۔)

مکرم وسیم ملک صاحب نائب امیر کے سپرد حضور انور کے قافلہ اور حفاظت خاص کی ذمہ داریاں تھیں۔

مکرم رانا بلال احمد صاحب ( سیکرٹری امور عامہ) کووڈٹیسٹ، فرسٹ ایڈ اور سیکیورٹی کے انچارج تھے۔

مکرم نیاز احمد بٹ صاحب (سیکرٹری جائیداد) مسجد کی جگہ، ٹینٹ اور ہر قسم کی سہولتیں میسر کرنے اور مشنری ہاؤس کی تعمیر وغیرہ کے انچارج تھے۔

مکرم مدیل عبداللہ (صدر مجلس خدام الاحمدیہ امریکہ) حفاظت اور خدمت خلق کے انچارج تھے۔

مکرم امجد محمود خان صاحب (سیکرٹری امور خارجیہ) مہمانوں کو دعوت نامہ بھیجنے اور مسجد فتح عظیم کی افتتاحی تقریب کے اور دیگر امور کے انچارج تھے۔

شمشاد ناصر صاحب (مربی سلسلہ) ملاقات کے انچارج تھے۔ جن کے ساتھ مکرم سعد میاں صاحب مردوں کی ٹیم کے انچارج اور محترمہ درثمین احمد صاحبہ خواتین کی انچارج تھیں۔

مکرم ہادی احمد صاحب زائن کے جملہ پروگراموں کے انچارج تھے۔

مکرم طاہر صوفی صاحب نے مزید لکھا کہ اس کے علاوہ ہمارے لوکل جماعت کے ٹیم ممبران کچھ اس طرح تھے:

ناظم کمانڈ سینٹر : مکرم اسد نسیم صاحب تھے اور ان کے نائب مکرم عمران مدثر صاحب تھے۔

فنانس اور آڈٹ: مکرم سعید انجم صاحب۔ ان کے نائب مکرم منیب احمد صاحب تھے۔

ناظمہ کمانڈ سینٹر (خواتین) بشریٰ لطیف صاحبہ ان کی نائبہ مکرمہ شازیہ مرزا صاحبہ تھیں۔

ناظم خدمت خلق: مکرم عمران احمد صاحب۔

ناظم Facilities۔ مکرم ہادی احمد صاحب ان کے نائب مکرم طیب رشید صاحب اور مکرم رضوان احمد صاحب۔

ناظم سپلائی: مکرم حامد جاوید صاحب اور نائب مکرم بلال چودھری صاحب۔

ناظم صفائی: مکرم داؤد احمد صاحب اور ان کے نائب مکرم الفاباہ صاحب تھے۔

ناظم مہمان نوازی بیرون: مکرم وسیم نثار صاحب تھے۔

ٹرانسپورٹ اور پارکنگ کے ناظم مکرم زبیر علی صاحب ان کے نائب مکرم عبدالاحد صاحب تھے۔

ناظم رہائش مکرم انعام الرحمٰن صاحب نائب مکرم حارث احمد صاحب۔

ناظم ضیافت اور مہمان نوازی طاہر چودھری صاحب ان کے نائب مکرم عمران رشید صاحب تھے۔

کھانا سرو کرنے کی خدمت کے ناظم محمد لئیق الدین صاحب ان کے نائب مکرم خالد جاوید صاحب اور مکرم شفیق قیصر صاحب۔

ناظم سپلائی ضیافت : مکرم شفیق قیصر صاحب اور نائب مکرم صدیق مرزا صاحب۔

ناظم آڈیو ویڈیو : مکرم منصور کمال نائب مکرم ولید انجم صاحب۔

ناظم سیکیورٹی: مکرم عثمان مبوو صاحب نائب مکرم عرفان احمد صاحب۔

ناظم پبلک ریلیشن: مکرم امجد محمود خان صاحب اور نائب مکرم عثمان چودھری صاحب۔

ناظم رجسٹریشن: مکرم ہدایت اللہ احسن نائب مکرم منیب احمد صاحب۔

ناظم کووڈ ٹیسٹ: مکرم ڈاکٹر ہاشم ممتاز صاحب، ان کے نائب مکرم عمران وڑائچ صاحب۔

ناظمہ کووڈ ٹیسٹ : مکرمہ خدیجت اوگوبی یا صاحبہ۔

ناظم فرسٹ ایڈ:مکرم ڈاکٹر فیضان عبداللہ صاحب اور ان کے نائب مکرم محمد فتیح صاحب تھے۔

ڈیلس ٹیکساس

سیدنا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز زائن میں قریباً ایک ہفتہ قیام کے بعد بذریعہ ’’خلافت فلائٹ‘‘ ڈیلس تشریف لے گئے۔ ڈیلس میں حضور انور کا ایک ہفتہ کا قیام تھا۔یہاں بھی ایک مسجد کی تعمیر ہوئی تھی۔

خاکسار نے ڈیلس کے صدر جماعت مکرم شیخ حامد صاحب سے رابطہ کیا کہ وہ حضور انور کے دورہ اور کارکنان کے جوش و جذبہ کے بارے میں کچھ بتائیں۔آپ نے بتایا کہ ہمارے سب نوجوان بچوں اور بچیوں کے لیے یہ پہلا موقع تھا کہ دن رات ایک ہفتہ تک خلافت کی محبت میں ڈیوٹیاں دیں اور اس کا ساری جماعت پر گہرا اثر تھا۔جن کارکنان اور ٹیم کے لوگوں کو کام کرنے کی سعادت ملی ان کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

تمام شعبہ جات کی نگرانی : مکرم خالد کڑک صاحب، مکرم کامران مرزا صاحب

ناظم انتظامات:مکرم منصور رانا صاحب، مکرم چودھری محمود احمد صاحب

ناظم فوری امداد: مکرم منور پراچہ صاحب، منصور رانا صاحب، مکرم محمود احمد صاحب

قافلہ انتظامات: مکرم سعد ملک صاحب، مکرم احمد خان صاحب

ناظم ضیافت: مکرم وسیم شیخ صاحب، مکرم اشفاق منہاس صاحب، مکرم وسیم ندیم صاحب، مکرم انور رفیق صاحب

ناظم صفائی: مکرم بابر چودھری صاحب، مکرم خالد ملک صاحب

ناظم آڈیو/ ویڈیو: مکرم عمار بن طلحہ صاحب ، مکرم سید نعمان خضر صاحب

ناظم رجسٹریشن: مکرم مبشر احمد صاحب، مکرم ناصر پراچہ صاحب

ناظم مہمانان کرام: مکرم عامر رحمان صاحب، مکرم محفوظ شیخ صاحب، مکرم طارق ملک صاحب، مکرم ریاض محمود صاحب

ناظم فرسٹ ایڈ: ڈاکٹر جری خان صاحب ، ڈاکٹر طاہر محمود خان صاحب

ناظم رہائش: مکرم رانا محمود احمد صاحب اور مکرم نصیر طاہر صاحب

خدمت خلق سیکیورٹی: مکرم مصطفیٰ صاحب ،مکرم عاصم احمد صاحب، مکرم ولید سیال صاحب ،مکرم شیراز احمد صاحب

کووڈ ٹیسٹنگ: مکرم اظہر حسین صاحب

ملاقات: مکرم طارق حبیب اللہ صاحب۔ (ڈیلس لوکل ٹیم کے ساتھ) مردوں میں

ٹرانسپورٹ: مکرم حسیب شیخ صاحب

خواتین کی ڈیوٹیاں:

ملاقات ٹیم: مکرمہ صائمہ شیخ صاحبہ (اور ان کی ٹیم )

رجسٹریشن: مکرمہ طوبیٰ ملک صاحبہ

ڈسپلن: مکرمہ طاہرہ رحمان صاحبہ

سیکیورٹی: مکرمہ عالیہ احمد صاحبہ

ضیافت: مکرمہ حنا محمود صاحبہ ، مکرمہ عبیرہ محمود صاحبہ

خدمت خلق: مکرمہ طیبہ بشیر صاحبہ

AV وقف نو: مکرمہ ریحانہ شاہ صاحبہ

کووڈ ٹیسٹنگ: مکرمہ شازلی نصیر صاحبہ

فرسٹ ایڈ: مکرمہ آصفہ اعجاز صاحبہ

ترانہ اور بینرز وغیرہ: مکرمہ فائزہ نعمان صاحبہ

مکرم صدر صاحب جماعت نے بتایا کہ مسجد کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ہم امید کر رہے تھے کہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ ڈیلس تشریف لائیں ۔چنانچہ2020ء سے ہی اس کی تیاریاں شروع کر دی تھیں ۔چنانچہ اس دورے کے موقع پر حکومتی افسران کے علاوہ ہمسایوں نے بھی ہم سے بھر پور تعاون کیا۔

مسجد بیت الرحمان سلور سپرنگ میری لینڈ

امیر المومنین ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز زائن اور ڈیلس کے کامیاب دورہ کے بعد ’’خلافت فلائٹ‘‘ کے ذریعے بالٹی مور کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تشریف لائے۔

خاکسار نے مسجد بیت الرحمان سلور سپرنگ میری لینڈ کے صدرمکرم نوید ملک صاحب سے رابطہ کیا اور یہاں پر ہونے والے کاموں کی تفصیل نیز ڈیوٹیاں دینے والے احباب کے بارے میں استفسار کیا۔ آپ نے بتایا کہ لنگر خانے کے ٹیم لیڈر مکرم طاہر چودھری صاحب تھے۔ڈیلس میں لنگر خانے کے انتظامات کے لیے میری لینڈسے سامان لے جایا گیا تھا۔چنانچہ ڈیلس سے سامان فارغ ہوتے ہی ٹرکوں کے ذریعہ فوری طور پر 20گھنٹے کی مسافت طے کر کے یہ واپس میری لینڈ لایا گیا۔واپس پہنچتے ہی لنگر کی ٹیم نے حضور انور کی آمد سے چند گھنٹے قبل کھانا پکایا۔

مسجد بیت الرحمان میں تیاری کے انچارج مکرم شاہد ملک صاحب تھے۔ یہ کام بہت عرصہ پہلے شروع ہوگیا تھا۔ نمازوں کے لیے اوور فلو کا انتظام کیا گیا۔سیکیورٹی، کووڈ ٹیسٹ اور روشنی کے انتظام کے علاوہ موسم کی وجہ سے سب جگہ ہیٹنگ کا بھی بندوبست کیا گیا۔

مسجد بیت الرحمان میں ہی قافلے کے احباب کے لیے رہائش کا انتظام تھا جس کے انچارج مکرم نیاز بٹ صاحب سیکرٹری جائیداد جماعت امریکہ تھے۔رہائش گاہ کے علاوہ مسجد کی سجاوٹ اور مختلف شعبہ جات کے لیے چیزوں کا مہیا کرنا بھی آپ کی ڈیوٹی میں شامل تھا۔

آڈیو ویڈیو ٹیم کے انچارج مکرم جواد ملک صاحب تھے۔نہ صرف مسجد کے اندر بلکہ باہر مارکیوں میں بھی آواز کا انتظام کرنا تھا ۔

پارکنگ اور ٹریفک کے ٹیم لیڈر مکرم فراز تنویر صاحب تھے۔مسجد کے احاطے کے اندر اتنی پارکنگ کی جگہ نہ تھی اس لیے ضروری تھا کہ ہزاروں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے جگہ حاصل کی جائے۔اگرچہ مسجد کے سامنے ایک کھلی جگہ حاصل کی گئی مگر وہ نا کافی تھی۔ نزدیکی پارکنگ کی جگہوں سے احباب و خواتین کو مسجد تک لانے کے لیے شٹلز اور بسیں کرایہ پر حاصل کی گئی تھیں جن سے انتظامات میں سہولت پیدا ہو گئی۔

سیکیورٹی ٹیم کے لیڈر مکرم نجیب چودھری صاحب تھے۔اس ٹیم کے ذمہ تمام داخلی دروازوں کی حفاظت اور مسجد کے اندر اور باہر ہر قسم کے انتظامات تھے۔

حفاظت خاص کی ٹیم کے لیڈر مکرم چودھری ابراہیم صاحب تھے جو کہ عملہ حفاظت کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے۔ حفاظت خاص میں خدمت بجا لانے والے بھی چوبیس گھنٹے اپنی اپنی ڈیوٹی ادا کرتے رہے۔

کووڈ ٹیسٹنگ ٹیم کے لیڈر مکرم اشفاق خان صاحب تھے۔ اس ٹیم کی ذمہ داری تھی کہ ہر شخص جو مسجد کے احاطے میں آیا ہو اس کا کووڈ ٹیسٹ کیا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مسجد کے احاطے میں کوئی شخص ایسا نہ ہو جسے کووڈ ہو۔

ہر شخص کے جماعتی IDکارڈ پر کووڈ ٹیسٹ کا سٹکر بھی لگایا جاتا اور سب کے لیے KN95ماسک اور دستانے بھی مہیا کیے گئے۔خصوصاً ان لوگوں کے لیے جن کی حضور انور سے ملاقات تھی۔

ملاقات ٹیم کے انچارج کی ذمہ داری خاکسار کے سپرد تھی۔محترم امیر صاحب کی منظوری سے لوکل ٹیم بھی تیار کی تھی۔ مردوں میں اس ٹیم کے انچارج مکرم ناصر محمود ملک صاحب تھے جن کے ساتھ درجن بھر کارکن خدمت بجا لارہے تھے اسی طرح خواتین کے لیے محترم امیر صاحب کی منظوری سے محترمہ صفیہ سلطانہ خانم صاحبہ تھیں جن کی ٹیم میں بھی درجن بھر خواتین خدمت بجا لا رہی تھیں۔

مجلس خدام الاحمدیہ ہیڈ کوارٹرکے ٹیم لیڈر مکرم علی چودھری صاحب تھے۔ یہ جگہ خدام الاحمدیہ نے خریدی اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس کا معائنہ بھی فرمایااوراسے ’’سرائے خدمت‘‘کا نام عطا فرمایا۔

اللہ تعالیٰ اس دورے کےموقع پر خدمت بجا لانے والےتمام افراد مرد و زن، بچے اور بوڑھے سب کو جزائے خیر سے نوازے اور انہیں آئندہ بھی مقبول خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button