کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

مومن کے سچے اخلاص اور تعلق کی حالت

مومن کی تعریف یہ ہے کہ خیرات و صدقہ وغیرہ جو خدا نے اس پر فرض ٹھہرایا ہے بجالاوے اور ہر ایک کارِخیرکے کرنے میں اس کو ذاتی محبت ہو اور کسی تصنع و نمائش وریا کو اس میں دخل نہ ہو۔ یہ حالت مومن کی اس کے سچے اخلاص اور تعلق کو ظاہر کرتی ہے اور ایک سچا اور مضبوط رشتہ اس کا اللہ تعالیٰ کے ساتھ پیدا کردیتی ہے۔ اس وقت اللہ تعالیٰ اس کی زبان ہوجاتاہے جس سے وہ بولتا ہے اور اس کے کان ہوجاتا ہے جس سے وہ سنتا ہے اور اس کے ہاتھ ہوجاتا ہے جس سے وہ کام کرتاہے۔ الغرض ہرایک فعل اس کا اور ہر ایک حرکت سکون اس کا اللہ ہی کا ہوتاہے۔ …اور پھرفرماتاہے کہ مَیں کسی بات میں اس قدر تردّد نہیں کرتا جس قدر کہ اس کی موت میں۔ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ مومن اور غیرمومن میں ہمیشہ فرق رکھ دیا جاتا ہے۔

(ملفوظات جلد۶صفحہ۱۷تا۱۸،ایڈیشن۱۹۸۴ء)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button