امریکہ (رپورٹس)

Rio de Janeiro، برازیل میں ایک بین المذاہب کانفرنس

(حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برازیل)

مورخہ 22؍نومبر 2022ء کو خاکسار (مبلغ سلسلہ) کو ایک بین المذاہب کانفرنس میں شرکت کرنے کی توفیق ملی جس کا انعقاد Rio de Janeiro کی کونسل نے کروایا تھا۔ اس کانفرنس میں پوری سٹیٹ کی مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی مذہبی شخصیات مدعو تھیں۔ پروگرام کا موضوع مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کو قائم کرنا تھا۔

خاکسار کو بھی اس کانفرنس میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ خاکسار کو اس موقع پر اسلام احمدیت کا تعارف کروانے کی توفیق ملی۔ خاکسار نے اپنی گزارشات میں بتایا کہ کس طرح جماعت احمدیہ کو پاکستان اور دیگر مسلم ممالک میں مخالفت کا سامنا ہے۔ نیز بتایا کہ اسلام کا دہشتگردی اور شدت پسندی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے۔

اس کانفرنس میں میئر کے سیکرٹری برائے انسانی حقوق بھی شامل ہوئے جنہیں خاکسار نے مسجد وزٹ کرنے کے لیے مدعو بھی کیا۔ اس کے علاوہ بعض دیگر مذہبی لیڈروں کے ساتھ بھی انفرادی طور پر رابطہ ہوا اور انہیں بھی مسجد وزٹ کرنے کے لیے دعوت دی۔

احباب جماعت سے عاجزانہ درخواستِ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری ادنیٰ مساعی میں بے شمار برکت ڈالے اور اس کے بے شمار ثمرات سے نوازے۔ آمین

(رپورٹ: حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button