اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

سانحہ ارتحال

مکرم چودھری مختار احمد صاحب وڑائچ

طاہر مہدی امتیاز احمد وڑائچ صاحب مینیجر الفضل انٹرنیشنل لندن تحریر کرتے ہیں کہ میرے خالہ زاد بھائی مکرم چودھری مختار احمد صاحب وڑائچ ابن مکرم حاجی محمد شفیع صاحب وڑائچ چک ۹شمالی ضلع سرگودھا ۲۷؍نومبر۲۰۲۲ء کو ۸۶ سال کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔

آپ اللہ کے فضل سے موصی تھے۔ ۱۹۳۶ء میں پیدا ہوئے۔آپ اپنے والدین کی تیسری اولاد تھے۔ آپ کے بڑے دو بھائی مکرم محمد عبدالمجید صاحب اور مکرم محمود احمد صاحب تھے۔ آپ چھوٹے ہی تھے کہ والدہ کا انتقال ہو گیا۔ آپ کے والد صاحب نے دوسری شادی کی۔ آپ کے دو بھائی مکرم عبد الخالق صاحب اور مکرم عبدالماجد صاحب اور دو بہنیں مکرمہ نصرت صاحبہ اہلیہ مکرم مبشر احمد صاحب واہلہ جرمنی اور مکرمہ بشریٰ صاحبہ اہلیہ مکرم جاوید محمود صاحب جرمنی ہیں۔ اس طرح آپ پانچ بھائی اور دو بہنیں تھیں۔ ساری عمر اپنے والدین کی ضروریات کا خیا ل رکھا اور ان کی خدمت کرتے رہے۔سادہ زندگی بسر کی۔ ملنسار اور حلیم طبیعت کے مالک تھے۔ نڈر اور بہادر انسان تھے۔ گاؤںمیں کسی کو آپ کی مخالفت کرنے کی جرأت نہ تھی۔ غریبوں کے مدد گار تھے کوئی ضرورت مند غریب آ جاتا تو اس کی مدد کرتے۔ احمدیت کے شیدائی اور خلافت کے جاں نثار تھے۔درود شریف کثرت سے پڑھتے رہتے۔حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی کتب کا مطالعہ با قاعدگی سے کرتے۔ بیماری کے ایام میں بھی مطالعہ کرتے رہتے۔

آپ صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام مکرم چودھری غلام حیدر صاحب دھاریوالؓ نمبردار چک نمبر۴۳جنوبی ضلع سرگودھا کے نواسے تھے۔ اسی طرح آپ کے دادا حضرت چودھری حاکم علی صاحب ؓصحابی کے بھتیجے تھے۔

آپ کی شادی چک ۷۱جنوبی ضلع سرگودھا میں ہوئی۔ آپ کی واحد اولاد طاہرہ مختار صاحبہ زوجہ شوکت مجید صاحب جرمنی ہیںنیز چار نواسے نواسیاں ہیں جن میں سے تین شادی شدہ ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور اپنے پیاروں کے قرب میں جگہ دے اور ان کی اولاد کو ان کی نیکیاں قائم رکھنے کی توفیق دے۔ آمین

اعلاناتِ ولادت

٭…رانا سلطان احمدخان صاحب تحریرکرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے محض اپنے خاص فضل و کرم اور رحمت سے مورخہ ۲۲دسمبر ۲۰۲۲ءکو میرے بھانجے عزیزم رانا محمد طاہر خان اور نداء طاہر صاحبہ کو ایک بیٹی اور بیٹے کے بعد دوسرے بیٹے سے نوازا ہے۔ پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ نے از راہ شفقت نومولود کا نام ’شازل احمد طاہر‘ عطا فرمایا ہے اور وقفِ نو کی مبارک تحریک میں قبول فرمایا ہے۔ الحمد للہ علیٰ ذالک

نومولود شازل احمد طاہر میرے خالہ زاد بھائی مکرم رانا محمد خان صاحب (ریٹائرڈ ایس ایچ او) کا دوسرا پوتا اور رانا ناصر احمد ابن منشی چودھری بشیر احمد صاحب اہرانوی کا نواسا ہے۔ ننھیال کی طرف سے عزیزم حضرت چودھری منشی امیر محمد خان صاحب ساکن اہرانہ ضلع ہوشیار پور صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نسل سے ہے جبکہ نداء طاہر حضرت چودھری منشی امیر محمد خان صاحب صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پڑپوتی ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو صحت و سلامتی والی درازی عمرسے نوازے ،نیک، صالح خادمِ دین بنائے اور والدین کے لیے قرۃ العین ہو۔ خلافت احمدیہ کا حقیقی فرماں بردار ،اطاعت گزار اور سلطان نصیر بنائے۔ آمین

٭…عبدالمقیت صاحب راولپنڈی سے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنےفضل و کرم سے خاکسار کو مورخہ ۲۹؍دسمبر ۲۰۲۲ء بروز جمعرات بیٹی کی رحمت کے بعد پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت نومولود کے لیے وقف نو میں شمولیت کی منظوری عنایت فرمائی ہے۔نومولود کا نام ’عرشیان احمد‘ تجویزکیا گیا ہے۔نومولود مکرم عبدالشکور صاحب کا پوتا اور مکرم قمر احمد صاحب کا نواسا ہے۔

احباب جماعت سے خاکسار کی اہلیہ کے لیے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں آپریشن کے بعد کسی بھی قسم کی پیچیدگیوں سے بچائے رکھے، صحت والی زندگی عطا فرمائے نیز اللہ تعالیٰ نومولود کو بھی صحت و تندرستی والی لمبی اور فعال زندگی عطا فرمائے، دین و دنیا کی اعلیٰ حسنات سے نوازے، خلافت احمدیہ کا خادم و حقیقی واقفِ زندگی،والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اور نافع الناس وجود بنائے۔آمین

تقریب شادی خانہ آبادی

٭…شکیل احمد صاحب مورڈن پارک لندن سے تحریر کرتےہیں کہ خاکسارکے بیٹے عزیزم راحیل احمد کی تقریب دعوت ولیمہ مورخہ ۳۰؍دسمبر۲۰۲۲ء کو مورڈن ، لندن کے ایک شادی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو کہ عزیزم کاشف احمد نے کی بعدازاں مکرم محمود احمد طلحہ صاحب مربی سلسلہ واستاد جامعہ احمدیہ نے دعا کروائی اور معززمہمانان کی خدمت میں طعام پیش کیاگیا۔

قبل ازیں مورخہ ۱۱؍مارچ۲۰۲۲ء کو پسرم راحیل احمد کا نکاح عزیزہ عائشہ قیصر بنت قیصرممتازصاحب سے مکرم محمداقبال صاحب مربی سلسلہ گلشن جامی کراچی نےپڑھایا تھا۔بچی مورخہ ۲۵؍دسمبرکوبرطانیہ پہنچی اور ۲۷؍دسمبر ۲۰۲۲ء کو ان کی شادی کا انعقاد ہوا۔

عزیزم راحیل احمد مکرم نذیراحمد صاحب گھسیٹ پورہ حال مقیم برطانیہ کے پوتے اور مکرم فیض احمد صاحب مرحوم(کھرڑیانوالہ) کے نواسے ہیں جبکہ عزیزہ عائشہ قیصر مکرم ممتاز باجوہ صاحب مرحوم کی پوتی اور مکرم فضل احمداعوان صاحب مرحوم کی نواسی ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی عاجزانہ درخواست ہے کہ مولا کریم اس رشتہ کو دونوں خاندانوں کے لیے ہر لحاظ اور جہت سے بابرکت فرمائے۔اس جوڑے کو ہمیشہ دین کو دنیا پر مقدم کرنے والااور خلافت احمدیہ کا حقیقی وفادار اور سچا مطیع بنائے۔ نیز یہ جوڑا اپنے پیارے آقا کے ارشادات کے مطابق ایک دوسرے کے حقوق کو کما حقہ ادا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے پیار اور رحم کا وارث بننے والا ہو۔ آمین ثم آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button