اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواستہائے دعا

٭…مولانا سعید الرحمٰن صاحب مشنری انچارج سیرالیون تحریر کرتے ہیں کہ مکرم محمود احمد بھٹی صاحب آف جماعت Barkingand Dagenham صاحبِ فراش ہیں۔ گذشتہ سال ماہ فروری میں ۱۴ سٹنٹس ڈالے گئے تھے۔ جبکہ ستمبر میں دل بڑھ جانے کے سبب آپ کا Quadruple بائی پاس ہوا۔ الحمد للہ اس آپریشن کے بعد سے طبیعت بہتری کی طرف مائل ہے۔ محمود صاحب اور ان کی فیملی نے سیرالیون میں ایک مسجد اور سکول بھی بنوایا ہے اور ان کی مسلسل دیکھ بھال بھی کرتے ہیں۔

احبابِ جماعت سے خصوصی دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ دورانِ علاج اور بعد کی پیچیدگیوں سے بچائے۔ آمین

٭… نسیم شہزاد صاحب کراچی سے تحریر کرتے ہیں کہ ان کے حلقۂ احباب میں درج ذیل انصار بھائی علیل ہیں:

…مکرم محمد نصراللہ مہر صاحب

…مکرم انعام محمود قمر صاحب

…مکرم محمد بشیر کھٹیانہ صاحب

…مکرم نعیم احمد اعوان صاحب

احباب جماعت سے دعا کی عاجزانہ درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے اور صحت و تندرستی والی عمر عطا فرمائے۔آمین

٭… عبدالحئی خان صاحب صدر جماعت رچمنڈ پارک اعلان کرواتے ہیں کہ مورخہ ۱۲؍جنوری ۲۰۲۳ء بروز جمعرات خاکسار کے برین ٹیومر کی کامیاب سرجری ہو گئی ہے الحمدللہ۔ خاکسار ابھی بھی ICUمیں ہے اور آپریشن کے بعد کے کچھ مسائل ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہےکہ اللہ تعالیٰ اپنے خاص فضل و کرم سے مجھےشفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے، ہر ایک پیچیدگی و مشکل سے محفوظ رکھے اور صحت و تندرستی والی عمر دراز عطا فرمائے۔آمین

اعلانِ نکاح

امۃ الباری ناصرصاحبہ امریکہ سے تحریر کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے عزیزہ ولیہ خورشید کے نکاح کا اعلان عزیزم شکیل احمد مسعود مرزا سے بعوض حق مہر بیس ہزار کینیڈین ڈالرمکرم ہادی علی چودھری صاحب نائب امیر کینیڈا نے۱۶؍ دسمبر ۲۰۲۲ءمسجد مسس ساگا ٹورانٹو بعد نماز جمعہ کیا ۔ الحمدللہ

عزیزہ ولیہ مکرم شیخ خورشید احمد صاحب اور مکرمہ امۃ اللطیف خورشید صاحبہ کی پوتی اور مکرم ناصر احمد قریشی صاحب اور خاکسارامۃ الباری ناصر کی نواسی ہے۔بچی کے دادا مکرم شیخ خورشید احمد مرحوم مکرم خان مولوی فرزند علی خان مرحوم امام مسجد فضل لندن کے نواسے تھے جنہوں نے ۳۳؍سال بحیثیت اسسٹنٹ ایڈیٹر الفضل خدمت کی سعادت پائی۔بچی کی دادی اور نانی حضرت اقدس مسیح موعود ؑکے صحابی حضرت فضل محمدؓ ہرسیاں والے کی پوتیاں اور مکرم عبدالرحیم درویش قادیان کی بیٹیاں ہیں اور مکرم عبدالباسط شاہد صاحب مربی سلسلہ کی بہنیں ہیں ۔مکرمہ امۃ اللطیف خورشید کی وفات پر مارچ ۲۰۲۲ء کوحضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطبہ جمعہ میں ان کا ذکر خیر فرمایا تھا اور لجنہ اماء اللہ کے لیے ستر سال پر محیط آپ کی طویل خدمات کو سراہا تھا ۔

عزیزہ ولیہ کے والدین مکرم زاہد خورشید اور مکرمہ ڈاکٹر امۃ المصور سلسلہ کے خادم ہیں اور ان کے بھائی مکرم وقاص احمد خورشید مربیٔ سلسلہ ہیں جو امریکہ میں متعین ہیں ۔

عزیزم شکیل مرزا مکرم مرزا مسعود احمدصاحب اور مکرمہ بشریٰ مرزا صاحبہ کے پوتے ہیں۔ عزیزم شکیل کی دادی درویش قادیان مکرم مرزا عبد اللطیف بیگ مرحوم کی بیٹی ہیں۔

عزیز م شکیل مرزاابن شاہد احمد مرزا کے جد امجد حضرت مرزا غلام اللہ صاحبؓ کا خاندان آٹھویں پشت پر حضرت اقدس مسیح موعودؑ کے خاندان سے ملتا ہے۔ آپؓ مرزا ہادی بیگ کی پندرھویں پشت میں پیدا ہوئے۔خوش قسمتی سے آپؓ حضرت اقدسؑ کے خاندان کے ستر افراد میں سے واحد فرد تھے جو آپؑ کے ابتدائی خدام میں شامل تھے اور احمدیت قبول کرنے کی سعادت حاصل ہوئی اور آگے نسل چلی ۔ عزیزم شکیل مرزا کی والدہ مکرمہ نصرت جہاں مرزا پشاور کے مکرم مرزا محمود بیگ اور مکرمہ طاہرہ مجیدہ کی بیٹی ہیں ۔ مکرم مرزا محمود بیگ کی والدہ مکرمہ خورشید بیگم ( نارووال ) انتہائی مخلص فدائی احمدی تھیں۔ بڑی ہی محنت اور ثابت قدمی کے ساتھ اپنے میاں مکرم مرزا اعظم بیگ اور بچوں کو احمدیت کی آغوش میں لے کر آئیں اس طرح ماشاء اللہ دونوں طرف کے خاندان حضرت اقدس ؑ کے اصحاب سے تعلق رکھتے ہیں اور جماعت کے مخلص خدمت گزار ہیں ۔ عزیز م شکیل احمد نو عمری سے مختلف جماعتی خدمات بجا لانے کی سعادت پا رہے ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہےکہ یہ رشتہ ہرلحاظ سے بابرکت اور مثمربثمرات حسنہ ہو۔آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button