یورپ (رپورٹس)

کوسوو میں باجماعت نماز تہجد کا بابرکت پروگرام

سالِ نو کے آغاز پرانفرادی و اجتماعی تہجد ہر اس جگہ ادا کی جاتی ہے جہاں جماعت احمدیہ قائم ہے۔ کوسوو میں بھی کئی سالوں سے اس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی یکم جنوری2023ء کو جماعت احمدیہ کوسوو نے نئے سال کا آغاز اللہ تعالیٰ کی عبادت اور تمام بنی نوع انسان کے لیے امن، محبت، صحت کی دعا اور نیک تمناؤں کے جذبات کے ساتھ اپنے تین مراکز Prishtina ،Peja اور Mitrovica میں کیا۔ باجماعت نماز تہجد میں شرکت کی شدید خواہش کی وجہ سے کسی نے دور سے اور گہری دھند میں بھی سفر کیا۔

نماز تہجد اور نماز فجر کے بعد ہمیں اراکین کے ساتھ تہجد اور فجر کی نمازوں کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کرنے کا موقع ملا۔ دوسری باتوں کے علاوہ حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کے ساتھ خلیفہ بننے سے قبل لندن میں نئے سال کی رات Euston اسٹیشن پر پیش آنے والا وہ واقعہ بھی ذکر کیا گیا ہے جہاں حضور نے اکیلے ہی نماز تہجد ادا کی تھی۔

احباب سے درخواستِ دعا ہے کہ نیا سال 2023ء ہر لحاظ سے مبارک ہو، جو ہمیں اللہ تعالیٰ کے قریب لانے والا اور ہمیں انسانیت کے لیے زیادہ ہمدرد بنانے والا ہو۔ آمین

( رپورٹ: Besmir Yvejsi، سیکرٹری اشاعت، جماعت احمدیہ کوسوو)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button