بچوں کا الفضلکلام امامؑ

کلامِ امام علیہ الصلوٰۃ والسلام

حضرت مسیح مو عو د علیہ الصلوٰۃ والسلام نے اپنے ایک خط میں حضرت منشی ظفر احمد صاحب رضی اللہ کو فرمایا:’’تعدیلِ ارکان اور اطمینان سے نماز کو ادا کرنا نماز کی شرط ہے جس قدر رکوع سجود آہستگی سے کیا جاوے وہی بہتر ہے۔ اسی طرح پر پڑھنے سے نماز میں لذت شروع ہو جاتی ہے۔ سو یہ بات بہت اچھی اور نہایت بہتر ہے کہ رکوع سجود بلکہ تمام ارکان نماز میں تعدیل و اطمینان اور آہستگی سے رعایت رکھی جاوے اگر نماز تہجد میں تکرار سے یہ دعا کرو اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ۔ اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِیْمَ۔ تو یہ طریق نہایت اقرب دل پر نورانی اثر ڈالنے کے لئے ہے۔‘‘

(مکتوباتِ احمد جلد ۳صفحہ ۶۲-۶۳)

(مشکل الفاظ کے معنی) تعدیلِ ارکان: نماز کے ہر رکن یعنی ہر حصے کو انتہائی مناسب طریق پر اعتدال کے ساتھ ادا کرنا رعایت رکھنا: خیال رکھنا۔ اقرب: زیادہ قریب)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button