بچوں کا الفضلنظم

افضل عبادتوں میں عبادت نماز ہے

اللہ کیا عجیب یہ نعمت نماز ہے

دنیا و دیں میں باعثِ راحت نماز ہے

حکمِ خدا یہ ہے کہ پڑھو مل کے پانچ وقت

افضل عبادتوں میں عبادت نماز ہے

پھر یہ بھی حکم ہے کہ جماعت کے ساتھ ہو

اس طرح اور جاذبِ رحمت نماز ہو

بہرِ نمازِ جمعہ یہ ہو اہتمامِ خاص

سب جان لیں کہ وجہِ مسرّت نماز ہے

بیمار کو مزہ نہیں ملتا طعام کا

دل صاف ہو تو موجبِ لذت نماز ہے

(مشکل الفاظ کے معنی) جاذبِ رحمت: رحمت کو جذب کرنے والی)

(حضرت حافظ مختار احمد شاہجہانپوری صاحب ؓ۔ الفضل انٹرنیشنل ۰۳؍جولائی ۱۹۹۸ء)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button