متفرق شعراء

آسمانِ احمدیت کے ستاروں کو سلام

(عطاء المجیب راشد۔ امام مسجد فضل لندن)

کیجیے برکینافاسو کے شہیدوں کو سلام

راہِ حق کے ان سجیلے شہسواروں کو سلام

دیں کی خاطر مسکرا کر شان سے قرباں ہوئے

حوصلے اور استقامت کے مناروں کو سلام

یاد کابل کے شہیدوں کی ہے زندہ ہو گئی

آسمانِ احمدیت کے ستاروں کو سلام

آج سے تم بن گئے تاریخ کے انمٹ نشاں

ارضِ افریقہ کے پیاروں ماہ پاروں کو سلام

کلمۂ توحید کی ناموس پر جاں وار دی

صحنِ بیت اللہ میں بہتے خوں کے دھاروں کو سلام

(عطاء المجیب راشد)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button