ارشادِ نبوی

اللہ میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطا کر

حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ فرمایا: کیامَیں تمہیں ایک ایسی دعا نہ بتاؤں جو ہمیں رسول اللہﷺ سکھایا کرتے تھے۔ وہ یہ دعا تھی کہ اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنْ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَالْبُخْلِ وَالْجُبْنِ وَالْهَرَمِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ اللّٰهُمَّ آتِ نَفْسِي تَقْوَاهَا وَزَكِّهَا أَنْتَ خَيْرُ مَنْ زَكَّاهَا أَنْتَ وَلِيُّهَا وَمَوْلَاهَا اللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوْذُ بِكَ مِنْ قَلْبٍ لَا يَخْشَعُ وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ وَعِلْمٍ لَا يَنْفَعُ وَدَعْوَةٍ لَا يُسْتَجَابُ لَهَا اے اللہ !مَیں عاجز آجانے، سستی، بخل، بزدلی، انتہائی بڑھاپے اور عذابِ قبر سے تیری پناہ میں آنا چاہتاہوں۔ اے میرے اللہ! میرے نفس کو اس کا تقویٰ عطاکر اور اس کو پاک کر اور تُو ہی بہترین پاک کرنے والاہے۔ تُواس کاولی اور اس کا مولیٰ ہے۔ اے اللہ !مَیں ایسے دل سے تیری پناہ مانگتاہوں جو خشوع اختیار نہیں کرتا اور ایسے دل سے جو کبھی سیر نہیں ہوتا اور ایسے علم سے جو نفع نہیں دیتا اور ایسی دعا سے جو قبول نہ ہو۔ (سنن نسائی کتاب الاستعاذہ باب الاستعاذہ من العجز)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button