متفرق

کُسکُس کوفتے (Couscous Kofte)

اجزا

٭…کُسکُس ایک کپ

٭…پانی ایک کپ

٭…ٹماٹر پیسٹ ایک کپ

٭…کالی مرچ حسب ضرورت

٭…نمک حسب ضرورت

٭…سبز پیاز ایک عدد

٭…پیاز ایک عدد (چھوٹی)

٭…سبز دھنیا ایک گٹھی

٭…تیل تین کھانے کے چمچ

ترکیب

پین میں پانی، نمک اور کالی مرچ ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ پانی ابلنے پر اس میں کسکس شامل کر دیں۔ پانی خشک ہو جائے تو تین منٹ دم لگا دیں۔

اب ایک پین میں تیل ڈال کر پیاز کو گولڈن براؤن کر لیں پھر اس میں ٹماٹر پیسٹ شامل کریں ساتھ میں نمک مرچ اور سبز پیاز ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔ آخر میں سبز دھنیا ڈال دیں۔

ٹھنڈا ہونے پر کسکس کو اس میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرنے کے بعد گول کوفتہ کی شکل بنا لیں۔مزیدار کُس کُس کوفتے تیار ہیں۔

(مرسلہ:ماریہ احمد۔جرمنی)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button