یورپ (رپورٹس)

ہالینڈ میں احمدیہ ڈچ ویب ریڈیو سٹیشن کا آغاز

(عدیل باسم۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل ہالینڈ)

محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ کی راہنمائی سے جماعت احمدیہ ہالینڈ کو ایک ڈچ ویب ریڈیو سٹیشن جس کا نام De stem van Islam یعنی ’اسلام کی آواز‘ ہے کے باقاعدہ اجرا کی توفیق ملی۔ الحمد للہ علیٰ ذالک

مورخہ ۱۸؍دسمبر۲۰۲۲ء بروز اتوار دوپہر ایک بج کر چالیس منٹ پر اس کا افتتاح کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ اس کے بعد مکرم ہبۃ النور فرحاخن صاحب امیر صاحب جماعت احمدیہ ہالینڈ نے انگلش اور ڈچ زبان میں حضور انور کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا۔ اس کے بعد مکرم امیر صاحب نے اس ویب ریڈیو سٹیشن کی ٹیم جس میں مربیانِ سلسلہ مکرم ابراہیم صاحب اور مکرم سفیر صدیقی صاحب اور ان کی ٹیم شامل تھی کا شکریہ ادا کیا اور مبارک باد دی۔ اس کے بعد مکرم نعیم احمد وڑائچ صاحب مشنری انچارج ہالینڈ نے دعا کروائی۔ یہ پروگرام ایم ٹی اےہالینڈ یوٹیوب کے چینل پر لائیو نشر کیا گیا۔

اس ویب ریڈیو کا مقصد ڈچ لوگوں کو اسلام احمدیت کا خوبصورت پیغام پہنچانا ہے اس کے علاوہ اس ویب ریڈیو کے ذریعے ہر جمعہ کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر العزیز کا خطبہ جمعہ ڈچ زبان میں لائیو نشر کیا جارہا ہے۔

اللہ تعالی کرے کہ یہ ریڈیو سٹیشن اسلام احمدیت کا پیغام موثر انداز میں پھیلانے کے لیے بھر پور کردار ادا کرنے والا ہو-آمین

احباب کی سہولت کے لیے اس ویب ریڈیو کا ایپ بھی موجود ہے جسے درج ذیل لنکس کے ذریعہ ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

Apple:

De Stem van de Islam in de App Store (apple.com)

Android:

De Stem van de Islam – Apps on Google Play

https://play.google.com/store/apps/details?id=com.radio.mfbe6f5659&pli=1

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button