کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

صدقہ …صادقوں پر نشان کر دیتا ہے

…تقدیر کو اللہ بدل دیتا ہے اور رونا دھونا اور صدقات فرد قرار داد جرم کو بھی ردّی کردیتے ہیں۔اصول خیرات کا اسی سے نکلا ہے۔یہ طریق اللہ کو راضی کرتے ہیں۔علم تعبیر الرؤیا میں مال کلیجہ ہوتا ہے۔اس لئے خیرات کرنا جان دینا ہوتا ہے۔انسان خیرات کرتے وقت کس قدر صدق و ثبات دکھاتا ہے اور اصل بات تو یہ ہے کہ صرف قیل و قال سے کچھ نہیں بنتا جب تک کہ عملی رنگ میں لا کر کسی بات کو نہ دکھایا جاوے۔صدقہ اس کو اسی لئے کہتے ہیں کہ صادقوں پر نشان کر دیتا ہے۔

(ملفوظات جلد اوّل صفحہ۲۳۸، ایڈیشن ۱۹۸۴ء )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button