نظم

قرآن سب سے اچھا

قرآن سب سے اچھا

قرآن سب سے پیارا

قرآن دِل کی قوّت

قرآن ہے سہارا

اللہ میاں کا خط ہے

جو میرے نام آیا

اُستانی جی پڑھاؤ

جلدی مجھے سپارہ

پہلے تو ناظِرے سے

آنکھیں کروں گی رَوشن

پھر ترجمہ سکھانا

جب پڑھ چکوں میں سارا

مطلب نہ آئے جب تک

کیونکر عمل ہے ممکن

بے ترجمے کے ہرگز

اپنا نہیں گزارا

یا رَبّ تو رحم کر کے

ہم کو سِکھا دے قرآں

ہر دُکھ کی یہ دوا ہو

ہر درد کا ہو چارہ

(حضرت میر محمد اسماعیل صاحبؓ۔ مطبوعہ مصباح یکم اپریل ۱۹۲۷ء)

(مشکل الفاظ کے معنی: قُوّتْ: طاقت۔ سہارا:مدد کرنے والا، ذریعہ۔ کیونکر: کیسے۔چارَہ:علاج،تدبیر۔)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button