اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

اعلانِ نکاح

٭… رانا سلطان احمد خاں صاحب تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کے بھتیجے عزیزم رانا اعجاز احمد صاحب عرف بابو ابن مکرم و محترم رانا نثار احمد صاحب کے نکاح کا اعلان مورخہ ۱۴؍جنوری ۲۰۲۳ء کو مبلغ ۱۲؍لاکھ روپے حق مہر پر عزیزہ ہبۃ الوحید صاحبہ بنت مکرم رانا منیر احمد صاحب مرحوم سے کیا گیا۔ تقریب رخصتانہ اسی روز سر انجام پائی اورڈھیروں دعاؤں کے ساتھ اس جوڑے نے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا ۔

دلہن مکرم رانا نصیر احمد صاحب شہید کی بھتیجی ہے جبکہ دلہا مکرم و محترم صوبیدار حبیب الرحمان صاحب آف سندھ کے پوتا ہے۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے اس جوڑےاور دونوں خاندانوں کے لیے یہ شادی بابرکت فرمائےاور انہیں اور ان کی اولاد کو خلافت احمدیہ کے حقیقی مطیع و فرماں بردار بنائے ۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button