امریکہ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ نیو مارکیٹ کے تحت عطیہ خون

(ناصر احمد وینس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کینیڈا)

ٹورانٹو، کینیڈا سے شمال کی جانب تقریباً آدھ پون گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ایک شہر ’نیومارکیٹ‘ کے نام سے مشہور ہے۔ بفضلہ تعالیٰ یہاں کی جماعت احمدیہ کے جملہ افراد، جماعتی سرگرمیوں میں ہمیشہ سرگرم عمل رہتے ہیں۔ چنانچہ حال ہی میں اس جماعت کی جملہ سرگرمیوں کی ایک کارگزاری رپورٹ، الفضل انٹرنیشنل کے ایک حالیہ پرچے میں بھی شائع ہو چکی ہے۔

مجلس خدام الاحمدیہ نیومارکیٹ نے مورخہ 17؍فروری 2023ء کو کینیڈا کے بلڈ سروسز (Blood Services) کے اشتراک سے احمدی نوجوانوں کی طرف سے خون کا عطیہ دینے کا انتظام کیا۔ اس موقع پر ایک رکن پارلیمنٹ مسٹر ٹونی وان بینن، کونسلرز، یارک ریجنل پولیس کے نمائندگان اور مجلس خدام الاحمدیہ کے نیشنل، ریجنل اور لوکل نمائندے شامل ہوئے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ خون کے عطیہ کا پروگرام کامیاب رہا اور مجلس خدام الاحمدیہ 16 بلڈ یونٹ جمع کرنے میں کامیاب رہی۔ اللہ تعالیٰ تمام شاملین کو جزائے خیر سے نوازے اور اس مساعی میں برکت عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: ناصر احمد وینس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button