متفرق شعراء

حمدِ باری تعالیٰ

(بشریٰ سعید عاطف۔مالٹا)

دیے ہیں بحرو بر صحرا بھی اور کہسار یا اللہ

تری قدرت نے بخشے با ثمر اشجار یا اللہ

مری آٹھوں پہر تُجھ سے رہے گفتار یا اللہ

کہ تیرے ذکر سے ہو زندگی گلزار یا اللہ

ازل سے ہے اکیلا تُو، نہیں کوئی ترا ہمسر

تُو ہی ہر شے کا واحد مالک و مختار یا اللہ

پُکاروں تجھ کو میں اب تیرے کس کس نام سے مولا!

تُو ہے رحمان بھی جبّار اور ستّار یا اللہ

فلک پر ماہ و انجم کس ہنر مندی سے ٹانکے ہیں

جہاں میں تیری قدرت ہے بروئے کار یا اللہ

تُو ہی قادر، تُو ہی داتا، تُو سب کو پالنے والا

ترے جلووں سے ہے آباد یہ سنسار یا اللہ

خدایا اپنی رحمت سے گنہ دے بخش بشریٰؔ کے

ترے ناموں میں ہے اک نام یہ غفار یا اللہ

(بشریٰ سعید عاطف۔ مالٹا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button