افریقہ (رپورٹس)کچھ جامعات سے

جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں جلسہ یوم مصلح موعود

(عبدالناصر باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تنزانیہ)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جامعہ احمدیہ تنزانیہ میں مورخہ ۲۰؍فروری ۲۰۲۳ء بروز سوموار صبح دس بجے جلسہ یوم مصلح موعود کا انعقاد ہوا۔ طلبہ جامعہ، اساتذہ اور جامعہ احاطہ میں رہائش پذیر ممبرات لجنہ اماء اللہ اس مبارک جلسہ میں شامل ہوئے۔

تلاوت کے لیے عزیزم ابراہیم نگالومبے طالب علم درجہ ثالثہ کو دعوت دی گئی۔ عزیزم اسماعیل عبد اللطیف طالب علم درجہ اولیٰ نے اردو نظم پڑھی۔ عزیزم جمعہ مونیکا طالب علم درجہ ثالثہ نے پیشگوئی کے الفاظ کا سواحیلی ترجمہ پڑھ کر سنایا۔ بعد ازاں عزیزم حسین مپینڈا طالب علم درجہ ثالثہ کو تقریر کی دعوت دی گئی، آپ نے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی جاری کردہ بعض تحریکات اور ان کے بابرکت اثرات کے عنوان پر تقریر کی۔

تقریب کی دوسری تقریر کے لیے معلم سلسلہ و استاد جامعہ مکرم شمعون جمعہ موی شے ھے صاحب تشریف لائے، آپ نے پیشگوئی مصلح موعود کا حضرت مصلح موعودؓ کی ذات میں پورا ہونے کے متعلق تقریر کی۔ اس کے بعد درجہ ممہدہ کے دو طلبہ نے عربی قصیدہ پیش کیا۔

جلسہ کی تیسری تقریر کی سعادت خاکسار (مربی سلسلہ و استاد جامعہ ) کو ملی جس کا عنوان تھا ’’حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات کے موقع پر حضرت مصلح موعودؓ کا اللہ تعالیٰ سے عہد اور اس کی تکمیل‘‘۔

اس بابرکت جلسہ کے اختتام پر پرنسپل جامعہ و نائب امیر مکرم عابد محمود بھٹی صاحب نے طلبہ و حاضرین سے خطاب کیا آپ نے پیشگوئی مصلح موعود کی عظمت اور ہمارے فرائض کے حوالے سے نصائح کیں۔ بعد ازاں اجتماعی دعا کی گئی۔ نماز ظہر کی ادائیگی کے بعد حاضرین کی خدمت میں طعام پیش کیا گیا۔ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر نشر ہوئیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ملت کے فدائی حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ پر اللہ کی رحمت ہو، اور ہم سب آپ کے علمی و روحانی خزانہ سے استفادہ کرنے والے ہوں۔آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button