از مرکز

اسلام آباد، ٹلفورڈ میں ایک ہفتہ کی خوش گوار یادیں

حضرت خلیفة المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعا لیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہِ شفقت جماعت کی ویب سائیٹ الاسلام کے کار کنان کو مورخہ ۷  تا ۱۳ ؍مارچ ۲۰۲۳ء اسلام آباد، ٹلفورڈ یوکے میں ایک ہفتہ گزارنے کی اجازت مرحمت فرمائی۔ الاسلام کے بارہ اراکین پر مشتمل وفدکو نور گیسٹ ہاوٴس اسلام آباد اور سرائے ناصر فارنہام میں ٹہرا یا گیا۔ اس موقع پر جماعت یوکے نے مہمان نوازی کا بھر پور حق ادا کیا۔ فجزاھم اللہ تعالیٰ

اسلام آباد میں قیام کے دوران جہاں کارکنان الاسلام حضورِ انور کی خدمتِ اقدس میں پیش کرنے کے لیے پریزنٹیشنز کی تیاری میں مصروف رہے وہاں انہیں حضورِ انور کی امامت میں باجماعت نمازیں پڑھنے کی سعادت بھی حاصل ہوئی۔ یہ ایک ایسا تجربہ تھا جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیزسے منظور شدہ پروگرام کے مطابق ایم ٹی اے سٹوڈیو اسلام آباد میں ۱۱؍مارچ کو تمام اراکین کی اجتماعی ملاقات ہوئی جسے ایم ٹی اے کے لیے بھی ریکارڈ کیا گیا۔ ایک گھنٹے پر مشتمل یہ ملاقات ہماری فکر اور خوف کے بعد ایک خوش گوار یاد پر ختم ہوئی۔ یہ ملاقات ہم حقیر غلاموں کو ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰی کی یاد دلا گئی۔

 حضورِ انور ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی موجودگی میں تمام اراکین نے اپنے خوف اور فکر کو ایک پُر مسرت احساس میں تبدیل ہوتے ہوئے محسوس کیا۔ حضورِ انور کی ذاتِ بابرکات میں خدا تعالیٰ کے فضلوں اور رحمتوں کا از سرِ نو مشاہدہ ہم سب کے ازدیادِ ایمان کا باعث بنا۔ انہیں  ذرّہ نوازیوں کی خوشی تھی جو ہمارے قدموں کو واپس آنے سے روک رہی تھی۔

اللہ تعالیٰ ہمیں حضور انور کی منشاء کے مطابق خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: ڈاکٹر نسیم رحمۃ اللہ)

متعلقہ مضمون

ایک تبصرہ

  1. اللهم ايد امامنا بروح القدس و بارك لنا في عمره و امره O’ Allah strengthen our Imam with the Spirit of holiness and bless us through his long life and Khilafat

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button