پاکستان، برکینا فاسو اور بنگلہ دیش کے احمدیوں کے لیے دعا کی تحریک

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ الودود بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ ۱۷؍ مارچ ۲۰۲۳ء میں پاکستان اور دیگر ممالک میں بسنے والے احمدیوں کے لیے دعا کی تحریک فرمائی۔

حضورِ انور نے فرمایا: پاکستان کے احمدیوں کے لیے اور ملک کے عمومی حالات کے لیے دعا کریں۔ برکینا فاسو میں احمدیوں کے لیے اور ملک کے عمومی حالات کے لیے دعا کریں۔ بنگلہ دیش کے احمدیوں کے لیے دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ ان کو بھی محفوظ رکھے۔ وہاں پھر آج مولویوں نے کچھ شور شرابا کرنا تھا۔ دنیا کے ہر ملک میں جہاں جہاں احمدی ہیں ان کے لیے دعا کریں۔

حضورِ انور نے رمضان کے حوالے سے دعاؤں کی طرف خاص توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:

رمضان بھی اب شروع ہو رہا ہے، جیسا کہ میں نے کہا تھا اس میں جہاں خاص طور پر قرآنِ کریم کو پڑھنے اور سمجھنے کی طرف توجہ دیں وہاں دعاؤں کی طرف خاص توجہ دیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق بھی عطا فرمائے۔ اور رمضان کے فیض سے فیض یاب ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button