افریقہ (رپورٹس)

مڈغاسکر بھر میں جلسہ ہائے یوم مصلح موعود کا انعقاد

(مدثر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل مڈغاسکر)

بفضلہ تعالیٰ سے مڈغاسکر کی تمام جماعتوں کو ہر سال کی طرح امسال بھی جلسہ ہائے یوم مصلح موعودکا انعقاد کرنے کی توفیق ملی۔

Toliara (تولیارا) شہر

مورخہ ۱۸؍فروری ۲۰۲۳ء بروز ہفتہ صبح دس بجے Toliara (تولیارا) شہر میں جلسہ یوم مصلح موعود مسجد محمود میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مالاگاسی ترجمہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد اردو نظم ’’نونہالان جماعت مجھے کچھ کہنا ہے‘‘ بذریعہ ویڈیو دکھائی گئی جس کے بعد اس کا مالاگاسی ترجمہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد مالاگاسی زبان میں تین تقاریر پیش کی گئیں جن میں حدیث بابت پسر موعود، پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ نیز پیشگوئی مصلح موعود کی تاریخ، پس منظر، اہمیت اور اس کو منانے کے مقاصد کے عناوین شامل تھے۔ نیز اس موقع پر حضرت مصلح موعودؓ کی تحریر بعنوان’’خدا کے ایک بندہ کو آپ کی تلاش ہے‘‘ کا مالاگاسی ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ اس کے علاوہ اس موقع پر اردو ترانہ ’’مری رات دن بس یہی اِک صدا ہے‘‘ بذریعہ ویڈیو دکھایا گیا اور اس کا مالاگاسی ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ پروگرام کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔ بعد ازاں تمام شاملین نے نماز ظہر و عصر ادا کیں جس کے بعد تمام شاملین کو کھانا پیش کیا گیا۔ فالحمد للہ علیٰ ذٰلک۔ اس پروگرام میں کل ۵؍ انصار، ۱۵ خدام، ۲؍ اطفال، ۱۳؍لجنہ ممبرات، ۲؍ناصرات اور ۱۱؍مہمانان نے شمولیت اختیار کی۔

دارالحکومت Antananarivo

دارالحکومت Antananarivo (انت نانا ریو) کے ہر دو جماعتی حلقوں کا جلسہ یوم مصلح موعودؓ مورخہ ۱۹؍فروری ۲۰۲۳ء بروز اتوار مسجد نور میں منعقد کیا گیا۔ اس میں لوکل ممبران جماعت کے حلقہ نے بھی شمولیت اختیار کی اور پاکستان سے آئے ہوئے احباب کے حلقہ نے بھی شمولیت اختیار کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد تلاوت کا مالاگاسی اور پھر اردو زبان میں ترجمہ پیش کیا گیا۔ دوران پروگرام دو قصائد پیش کیے گئے۔ نیز اردو زبان میں چار تقاریر پیش کی گئیں جن میں ’’ہم یوم مصلح موعود کیوں مناتے ہیں؟‘‘، ’’پیشگوئی مصلح موعودکی جزئیات‘‘، ’’ہوشیارپور میں خلوت اور عبادت‘‘ اور ’’پیشگوئی مصلح موعودکا پس منظر‘‘ کے عناوین شامل تھے۔ نیز ایک تقریر بزبان مالاگاسی پیش کی گئی جس میں پیشگوئی مصلح موعودکی تاریخ، اہمیت اور مقصد بیان کیا گیا۔ اس کے بعد مکرم مجیب احمد صاحب نیشنل صدر و مشنری انچارج نے اختتامی خطاب کیا جس کے بعد دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا۔ پروگرام کے بعد نماز ظہر و عصر ادا کی گئیں جس کے بعد تمام شاملین کو کھانا پیش کیا گیا۔ فالحمد للہ علیٰ ذٰلک۔ اس پروگرام میں کل ۶۰؍انصار، ۴۵؍خدام، ۳۵؍اطفال،۹۳؍لجنہ ممبرات اور ۴۵ ناصرات نے شمولیت اختیار کی۔

Fianarantsoa (فیانارنٹ سوا)

مورخہ ۱۹؍فروری ۲۰۲۳ء بروز اتوار صبح دس بجے Fianarantsoa (فیانارنٹ سوا) شہر کے ہر دو حلقہ جات کا جلسہ یوم مصلح موعود مسجد مہدی میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مالاگاسی ترجمہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد ایک لوکل خادم نے اردو میں نظم ’’نونہالان جماعت مجھے کچھ کہنا ہے‘‘ سے منتخب اشعار پیش کیے جس کے بعد ان اشعار کا مالاگاسی ترجمہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد مالاگاسی زبان میں تین تقاریر پیش کی گئیں جن میں حدیث بابت پسر موعود، پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ نیز پیشگوئی مصلح موعود کی تاریخ، پس منظر، اہمیت اور اس کو منانے کے مقاصد کے عناوین شامل تھے۔ نیز اس موقع پر حضرت مصلح موعودؓ کی تحریر بعنوان ’’خدا کے ایک بندہ کو آپ کی تلاش ہے‘‘ کا مالاگاسی ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ اس کے علاوہ اس موقع پر چند اطفال نے ترانہ ’’مری رات دن بس یہی اِک صدا ہے‘‘پیش کیا اور پھر اس کا مالاگاسی ترجمہ بھی پیش کیا۔ ترانہ پڑھنے والوں میں بعض لوکل اطفال بھی شامل تھے۔ اسی طرح کچھ لوکل ممبرات ناصرات نے بھی اردوترانہ ’’ہیں دیں کی ناصرات ہم‘‘ پیش کیا اور اس کا مالاگاسی ترجمہ پیش کیا۔پروگرام کے آخر پر شامل ہونے والے مہمانان کرام کی خدمت میں پیشگوئی مصلح موعود کی بابت کچھ گذارشات پیش کی گئیں اور اس ضمن میں تبلیغی پیغام پہنچایا گیا جس کے بعد دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔ بعد ازاں تمام شاملین نے نماز ظہر و عصر ادا کیں جس کے بعد تمام شاملین کو کھانا پیش کیا گیا۔ فالحمد للہ علیٰ ذٰلک۔ اس پروگرام میں کل ۵؍انصار، ۱۵؍خدام، ۲۸؍اطفال، ۶۰؍لجنہ ممبرات، ۱۰؍ناصرات اور ۴۱؍مہمانان نے شمولیت اختیار کی۔

جماعت ہائے Manakara (ماناکارا)

مورخہ ۱۹؍فروری ۲۰۲۳ء بروز اتوار صبح نو بجے Manakara (ماناکارا) کے علاقہ کی تمام جماعتوں کا جلسہ یوم مصلح موعود گاؤں Ampiakarambola (امپیاکارنبولا) کی مسجد میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مالاگاسی ترجمہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد نظم ’’نونہالان جماعت‘‘ سے منتخب اشعار کا مالاگاسی ترجمہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد مالاگاسی زبان میں تین تقاریر پیش کی گئیں جن میں حدیث بابت پسر موعود، پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ نیز پیشگوئی مصلح موعودکی تاریخ، پس منظر، اہمیت اور اس کو منانے کے مقاصد کے عناوین شامل تھے۔ نیز اس موقع پر حضرت مصلح موعودؓ کی تحریر بعنوان ’’خدا کے ایک بندہ کو آپ کی تلاش ہے‘‘کا مالاگاسی ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ اس کے علاوہ اس موقع پر اردو ترانہ ’’مری رات دن بس یہی اِک صدا ہے‘‘کا مالاگاسی ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ پروگرام کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔ بعد ازاں تمام شاملین نے نماز ظہر و عصر ادا کیں جس کے بعد تمام شاملین کو کھانا پیش کیا گیا۔ فالحمد للہ علیٰ ذٰلک۔ اس پروگرام میں کل ۱۶؍انصار، ۲۵؍خدام، ۲۰؍اطفال، ۱۸؍لجنہ ممبرات اور ۲۸؍ناصرات نے شمولیت اختیار کی۔

جماعت Milenaka (می لے نَکَ) گاؤں

مورخہ ۱۹؍فروری ۲۰۲۳ء بروز اتوار صبح ۱۰بجے Milenaka (می لے نَکَ) گاؤں میں جلسہ یوم مصلح موعود مسجد ناصر میں منعقد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کے بعد مالاگاسی ترجمہ پیش کیا گیا۔ اس کے بعد اردو نظم ’’نونہالان جماعت مجھے کچھ کہنا ہے‘‘ سے منتخب اشعار کا مالاگاسی ترجمہ پیش کیا گیا۔ پھرمالاگاسی زبان میں تین تقاریر پیش کی گئیں جن میں حدیث بابت پسر موعود، پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ نیز پیشگوئی مصلح موعود کی تاریخ، پس منظر، اہمیت اور اس کو منانے کے مقاصد کے عناوین شامل تھے۔ نیز اس موقع پر حضرت مصلح موعودؓ کی تحریر بعنوان ’’خدا کے ایک بندہ کو آپ کی تلاش ہے‘‘کا مالاگاسی ترجمہ بھی پڑھ کر سنایا گیا۔ اس کے علاوہ اس موقع پر ترانہ ’’مری رات دن بس یہی اِک صدا ہے‘‘ کا مالاگاسی ترجمہ بھی پیش کیا گیا۔ پروگرام کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا۔ بعد ازاں تمام شاملین نے نماز ظہر و عصر ادا کیں جس کے بعد تمام شاملین کو کھانا پیش کیا گیا۔ فالحمدللہ علیٰ ذٰلک۔ اس پروگرام میں کل ۲۹؍انصار، ۵۷؍خدام، ۳۳؍ اطفال، ۵۸؍لجنہ ممبرات، ۱۳؍ناصرات اور ۱۲؍مہمانان نے شمولیت اختیار کی۔

اللہ تعالیٰ تمام شاملین کو پیشگوئی مصلح موعود کے مقاصد کو سمجھنے اور اس سلسلہ میں اپنے فرائض کما حقہ ادا کرنے والا بنائے۔ آمین

(رپورٹ: مدثر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button