یورپ (رپورٹس)

تربیتی فورم مجلس انصار اللہ وانڈزورتھ ٹاؤن، لندن، یوکے

(نفیس احمد کاہلوں۔ زعیم مجلس انصار اللہ وانڈز ورتھ ٹاون، یوکے)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس انصار اللہ وانڈزورتھ ٹاؤن کو ۳؍دسمبر ۲۰۲۲ء کو St Anne’s Church میں تربیت فورم منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد صدر مجلس و مہمان خصوصی مکرم عطاء المومن زاہد صاحب مر بی سلسلہ نے تقریرکی۔جس کے بعد خاکسار (زعیم مجلس) نے چند گزارشات پیش کیں۔ بعد ازیں محترم مہمان خصوصی نےسوال و جواب کی نشست منعقد کی جس میں تمام احباب جماعت نے شرکت کی۔ اس کے بعد ایک کوئز ہوا جس میں خاص طور پر بچوں اور بچیوں نے بڑے شوق سے حصہ لیا۔درست جوابات دینے والوں میں چاکلیٹس تقسیم کی گئیں۔

آخر پر خاکسار نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا۔ مکرم مہمان خصوصی نے دعا کروائی جس کے ساتھ اس تقریب کا اختتام ہوا۔ اس کے بعد تمام مرد و زن کو کھانا پیش کیا گیا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button