افریقہ (رپورٹس)

گنی کناکری کے تین ریجنز میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعود

(طاہر محمود عابدؔ۔ نمائندہ الفضل انٹر نیشنل گنی کناکری)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے گنی کناکری کے تین ریجنز کی ۲۰جماعتوں میں جلسہ ہائے یوم مسیح موعودؑ منعقد کیے گئے۔ الحمد للہ۔ ان جلسوں میں کل تعداد شاملین ۳۶۵۰ رہی۔ اسی طرح ۵۰ غیر از جماعت احباب بھی شامل ہوئے۔

مورخہ ۲۶؍مارچ ۲۰۲۳ء کو کناکری کی مرکزی احمدیہ مسجد بیت الاحد میں جلسہ کا انعقاد ہوا۔ ساڑھے گیارہ بجے دوپہر جلسہ کی کارروائی تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوئی سورۃ الجمعہ کے پہلے رکوع کی تلاوت و ترجمہ مکرم محمد صاحب نے پیش کیا اس کے بعد خاکسار (صدر و مبلغ انچارج) نے امام مہدی ومسیح موعودؑ کا قرآن اور آنحضرت ﷺ کی پیشگوئیوں کے مطابق آخری زمانہ میں ظہور اور زمانہ کی ضرورت کے موضوع پر کچھ گذارشات پیش کیں۔

بعد ازاں مکرم احمد سیڈیبے Ahmad Sidibe صاحب نے جماعت احمدیہ کا تعارف اور عقائد بیان کیے۔ دوسری تقریر مکرم الحسن صاحب نے جماعت کے قیام کا مقصد کے موضوع پر کی۔ تیسری تقریر مکرم محمد ماریگا صاحب نے بیعت کی اہمیت اور ہماری ذمہ داریاں کے موضوع پر کی۔ جلسہ کا اختتام نماز ظہر کی ادائیگی پر ہوا۔

جلسہ کی حاضری ستّر مردو زن و بچے رہی۔ پانچ غیر از جماعت دوست بھی جلسہ میں شامل ہوئے۔ الحمد للہ علیٰ ذالک

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button