دعائے مستجاب

نیا کپڑا پہننے کی دعا

حضرت ابو سعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہؐ جب نیا کپڑا پہنتے تو اس کپڑے یعنی قمیص، چادر یا پگڑی وغیرہ کا نام لے کر یہ دعا کرتے:

اَللّٰہُمَ لَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ کَسَوْتَنِیْہِ اَسْاَلُکَ مِنْ خَیْرِہٖ وَ خَیْرِمَا صُنِعَ لَہٗ

وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّہٖ وَشَرِّمَا صُنِعَ لَہٗ

(ابو داوٴد کتاب اللباس باب ما یقول اذا لبس ثوبا جدیداً)

ترجمہ: اے اللہ! سب تعریف تیرے لیے ہے تو نے مجھے یہ (کپڑا) پہنایا۔ میں اس (کپڑے) کی خیر و برکت تجھ سے طلب کرتا ہوں اور وہ خیر و بھلائی بھی جو اس (کپڑے) کا مقصد ہے۔ اور اے اللہ ! میں اس (کپڑے) کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور اس شر سے بھی جو اس کی وجہ سے پیدا ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button