افریقہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ کا یوم مصلح موعود

(عبدالنور۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل آئیوری کوسٹ)

جماعت احمدیہ آئیوری کوسٹ (Côte d’Ivoire)مغربی افریقہ کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۷ تا ۲۴؍فروری ۲۰۲۳ء ملکی سطح پر ہفتہ برائے یوم مصلح موعود منانے کی سعادت نصیب ہوئی۔ مختلف تربیتی پروگرامز بعنوان سیرت حضرت مصلح موعودؓ کا اہتمام کیا گیا جس میں احباب جماعت کو آنے والے مسیح ؑکے موعود بیٹے کی پیشگوئی کے ساتھ ساتھ ان سب پیشگوئیوں کا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب خلیفۃالمسیح الثانیؓ کی ذات بابرکت میں پورا ہونا بھی بتایاگیا۔

اس خصوصی ہفتہ کے دوران آئیوری کوسٹ کے انیس ریجنز کی نوے جماعتوں میں ریجنل مبلغین کرام و لوکل معلمین کرام نے کل ساٹھ جلسہ ہائے یوم مصلح موعودکا انعقاد کیا جس میں چار ہزار کے قریب مردو خواتین (احمدی، غیر احمدی نیز غیر مسلم احباب) نے شرکت کی۔ ان جلسہ جات کے بعد مختلف مقامات پر حاضرین جلسہ کے لیے طعام کا بھی اہتمام کیا گیا۔ جب کہ اسی خطبات جمعہ کے ذریعے تقریباً آٹھ ہزار افراد تک اس پیشگوئی کے الفاظ و تشریح کو پہنچایا گیا۔ کل ۱۵۰؍ دروس بعد از فجر و مغرب کا اہتمام کیا گیاجس میں اندازاً۲۵۰۰؍ کے قریب احباب نے شرکت کی۔ مزید برآں خصوصی ہفتہ کے دوران مختلف مقامی ریڈیو چینلز پر بھی کل پچیس تبلیغی پروگرامز بعنوان پیشگوئی مصلح موعود اور اس کا پورا ہونا نشر کیے گئے جس کا کل دورانیہ تیس گھنٹے بنتا ہے۔ حضرت مصلح موعودؓ کی تحریر کردہ کتب و خطابات کے مجموعہ بزبان اردو، عربی و انگلش کو بھی مختلف مقامات پر جلسہ کی زینت بنایا گیا۔

مقامی مسلم و غیر مسلم افراد نے ان پروگرامز میں شرکت کی اور کئی غیر از جماعت احباب نے اس پیشگوئی کا کمال شان کے ساتھ پورا ہونے کا اقرار بھی کیا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ جماعت آئیوری کوسٹ کی اس حقیر کاوش میں برکت عطا کرے نیز احباب جماعت کے ایمان و ایقان میں برکت عطا کرے۔ آمین

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button