افریقہ (رپورٹس)

برکینا فاسو میں ہیومینٹی فرسٹ کےتحت آنکھوں کےمفت آپریشن

(چوہدری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برکینافاسو)

آنکھوں کے مفت آپریشن کرنا ہیومینٹی فرسٹ برکینافاسو کا ایک مستقل نوعیت کا پروگرام ہے۔

مسرور آئی انسٹی ٹیوٹ میں آپریشنز

اس بار پہلی دفعہ ہیومینٹی فرسٹ نے منتخب علاقے سے ضرورت مندوں کا انتخاب کرنے کے بعد انہیں مسرور آئی انسٹی ٹیوٹ میں آپریشن کی سہولت فراہم کی۔

یہ مہم ۴؍مارچ ۲۰۲۳ء کو شروع ہوئی اور ۱۴؍مارچ کو اپنے اختتام کو پہنچی۔ اس دوران کل ایک صد پچیس مریضوں کا اندراج ہوا۔ جن میں سے آپریشن کے قابل ایک صد چودہ مریضوں کو مفت آپریشن اور علاج کی سہولت دی گئی۔ مہم کے اختتام پر ۱۴؍مارچ کو مسرور آئی انسٹی ٹیوٹ کے صحن میں ایک مختصر اور پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی محمود ناصر ثاقب صاحب امیر جماعت برکینافاسو تھے۔ آپ کے ساتھ چیئرمین ہیومینٹی فرسٹ برکینافاسو جیالو عبد الرحمٰن صاحب بھی تقریب میں شامل تھے۔ تلاوت کے بعد مفت آپریشن مہم اور ہیومینٹی فرسٹ کی خدمات کے متعلق آگاہی دی گئی۔ مریضوں کے ایک نمائندہ نے تمام مریضوں کی طرف سے جماعت احمدیہ اور اس کے متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین ہیومینٹی فرسٹ نے اپنے ادارےکا تعارف پیش کرتے ہوئےخدمت خلق کے عزم کو دہرایا۔ آخر پر مکرم امیر صاحب برکینافاسو نےاللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا بیان کرتے ہوئے اس کا شکریہ اداکیا جو جماعت احمدیہ کو اپنے محدود وسائل کے ساتھ بہترین رنگ میں بے لوث خدمت خلق کی توفیق عطا فرما رہا ہے۔آپ نے دعا کروائی جس کے ساتھ ہی یہ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ مریضوں نے یادگارگروپ فوٹو بنوایا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button