افریقہ (رپورٹس)

گنی بساؤ میں لجنہ اماءاللہ کا ریجنل اجتماع

محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے گنی بساؤ کے دارالحکومت بساؤ کی لجنہ اماء اللہ کا ریجنل اجتماع مورخہ ۱۸؍مارچ ۲۰۲۳ءکو منعقد ہوا۔ یہ اجتماع دو اجلاسات پر مشتمل تھا۔

ناصرات کا اجلاس

پہلا اجلاس ناصرات کا تھا جس میں تلاوتِ قرآن کریم، ناصرات کے عہد اور عربی قصیدہ کے بعد درج ذیل تین تقاریر کی گئیں۔ نماز پڑھنے کی اہمیت اور افادیت، سیرت النبیﷺ، تلاوت قرآن پاک کی اہمیت و افادیت۔

اس کے بعد ناصرات کے علمی مقابلہ جات کروائے گئے۔ ناصرات کے اجلاس کی اختتامی تقریرسیکرٹری ناصرات نے پیش کی جس میں انہوں نے ناصرات اور ان کی ماؤں کو قرآن کریم اور اسلامی تعلیمات اور جماعتی نظام کی اہمیت کے مطابق بہترین زندگی گزارنے کے طریق کی طرف توجہ دلائی۔

لجنہ اماء اللہ کا اجلاس

لجنہ اماء اللہ کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم، لجنہ اماء اللہ کے عہد اور اردو نظم سے ہوا۔ اس کے بعد درج ذیل عناوین پر تقاریر پیش کی گئیں: کیا اسلام میں عورتیں کمتر ہیں؟ پردہ اور عورت کا مقام اور مذہب میں پردے کا حکم۔

اس کے بعد لجنہ اماءاللہ کے علمی مقابلہ جات کروائے گئے۔ اس کے بعد تقریب تقسیم انعامات ہوئی جس میں نمایاں پوزیشن لینے والی ممبرات کو انعامات سے نوازا گیا۔ اس طرح دیگر حصہ لینے والی ممبرات کی بھی حوصلہ افزائی کی گئی۔آخر پر نیشنل صدر صاحبہ نے اختتامی کلمات پیش کیے جس میں تربیت اولاد اور محاسبہ نفس کے حوالے سے نصائح پیش کی گئیں۔

دونوں اجلاسات کے اختتام پر صدر صاحبہ لجنہ اماء اللہ کی درخواست پر مکرم محمد احسن میمن صاحب مشنری انچارج نے حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشادات کی روشنی میں لجنہ اماء اللہ کو نصائح کیں جن میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال اور پردے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔اس کے بعد مشنری انچارج صاحب نے اختتامی دعا کروائی۔پروگرام کی مجموعی حاضری ۷۵ رہی۔الحمدللہ

(رپورٹ :زاہد احمد بھٹی۔ مبلغ سلسلہ گنی بساؤ)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button