یورپ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کوسووکی سرگرمیاں

(جناح الدین سیف۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کوسوو)

کوسوو میں امریکی سفارت خانے کے نمائندگان کا جماعت احمدیہ کوسوو کے مرکز کا دورہ

مورخہ ۰۶؍مارچ ۲۰۲۳ء کو کوسوو میں امریکی سفارت خانے کے دو نمائندگان نے پرشتینا میں جماعت احمدیہ کے مرکز کا دورہ کیا۔ مسٹر ڈومینک پی میکانٹائر صاحب بطور پولیٹیکل آفیسر برائے انسانی حقوق اور اسی طرح سیاسی مشیر برائے انسانی حقوق محترمہ ربا جوشی صاحبہ امریکی سفارت خانہ سے تشریف لائے۔ مہمانوں کو جماعت احمدیہ کوسوو کی تاریخ اور اہداف کے حوالہ سے آگاہی دی گئی۔

اس موقع پر جماعت کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ثقافتی اور تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں بھی جماعتی کاوشوں کے حوالہ سے بھی بات ہوئی۔جماعت احمدیہ کے مشن اور دیگر مذاہب سے تعلق اور بین المذاہب مذاکرات کی اہمیت کے حوالہ سے بھی جماعت کے مؤقف کے بارہ میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مہمانان کو بعض جماعتی کتب بطور تحفہ پیش کی گئیں۔

کوسوو میں یورپی یونین کے اہلکاروں کا جماعت احمدیہ کوسوو کے مرکز کا دورہ

۹؍مارچ ۲۰۲۳ء کو کوسوو میں یورپی یونین کے دو خصوصی نمائندے مسٹر سٹیفانو گنوچی صاحب جوکہ غیر اکثریتی کمیونٹیز، مذہبی،ثقافتی ورثہ اور شمال کے لیے سیکشن کے سربراہ ہیں اور اسی طرح مسٹر پلیورٹ کورتی جوکہ کمیونٹی کے لیے زبان/آؤٹریچ آفیسر۔ افیئرزہیں۔ جماعت احمدیہ کے مرکز پریشتینا میں تشریف لائے۔ انہیں جماعت احمدیہ کوسوو کی تاریخ کے ساتھ ساتھ کوسوو میں جماعت کی فعال سرگرمیوں کے حوالہ سے بھی آگاہی دی گئی۔

جماعت احمدیہ کی پرامن تعلیم، نظام خلافت اور خلیفہ وقت کی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی۔ مہمانان کو بعض جماعتی کتب بطور تحفہ پیش کی گئیں۔

جرمنی کے سفارت خانہ کے نمائندہ کا جماعت احمدیہ کوسوو کے مرکز کا دورہ

مورخہ ۱۰؍مارچ ۲۰۲۳ء بروز جمعہ جرمنی کے سفارتخانے کے ایک سرکاری نمائندہ جناب ڈاکٹر سیباسٹین لیوشنر صاحب نے جو کہ شعبہ ابلاغیات کے سربراہ ہیں اسی طرح ثقافتی امور، پروٹوکول، موسمیاتی پالیسی اور سیاسی امور سے بھی تعلق رکھتے ہیں جماعت احمدیہ کوسوو کے مرکز کا دورہ کیا۔

موصوف کو کوسوو میں جماعت احمدیہ کی تاریخ اور اس کی سرگرمیوں کے حوالہ سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ مذہبی امور اور عقائد کے حوالہ سے بھی جماعت احمدیہ کی تعلیم پیش کی گئی جس سے وہ بہت متاثر ہوئے۔ جماعت کے نعرہ ’’محبت سب کے لیے، نفرت کسی سے نہیں‘‘ نے انہیں بہت متاثر کیا۔

مکرم ڈاکٹر سیباسٹین صاحب کو جماعت کی ایک مختصر تعارفی ویڈیو دکھائی گئی۔ اسلام میں نظام خلافت کےحقیقی تصور کے حوالہ سے بھی بتایا گیا جس نے موصوف کو روحانی طور پر بہت متاثر کیا۔ موصوف کو بعض جماعتی کتب بطور تحفہ پیش کی گئیں۔

اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

مورخہ ۳۰؍مارچ۲۰۲۳ء کو جماعت احمدیہ کوسووو کے ایک وفد نے جس میں مقامی معلمین جناب البان زیکیراج صاحب اور جناب شکیلقیم بِتقی صاحب شامل تھا، خاکسار (مربی سلسلہ وصدرجماعت) کی سربراہی میں کوسوو کے شہر پریشتینا میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور جناب سہادین شوک صاحب سے ملاقات کی۔ موصوف چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر برائے ثقافتی ورثہ بطور کوارڈینیٹر انٹرکمیونٹی ڈائیلاگ اور سماجی ہم آہنگی کے منصوبے کو چلانے والے ہیں۔ ملاقات کے دوران جناب سہادین شوک صاحب کو جماعت احمدیہ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔ مزید برآں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا، جیسے کہ حضرت عیسیٰ ؑکی آمد ثانی اور احمدیہ مسلم جماعت اور دیگر اسلامی فرقوں میں اختلافات۔

ملاقات کے دوران حالات حاضرہ اور ان کے ممکنہ اسلامی حل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جذبہ خیر سگالی کے طور پرموصوف کو متعدد جماعتی کتب پیش کی گئیں۔ اسی طرح ہم نے انہیں دسویں جلسہ سالانہ کوسوو میں شرکت کی دعوت دی جسے انہوں نے بخوشی قبول کیا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button