افریقہ (رپورٹس)

سینیگال کے ریجن کولڈا میں ریجنل جلسہ

(نبیل احمد شیخ۔ ریجنل مشنری کولڈا سینیگال)

مورخہ ۱۲؍مارچ ۲۰۲۳ء بروز اتوار کولڈا ریجن کو ریجنل جلسہ جماعت پاینگو میں بعنوان اسمعوا صوت السماء جاء المسیح جاء المسیحمنعقد کرنے کی توفیق ملی۔

پروگرام کا آغاز دعا، صدقہ و انفرادی نماز تہجد کے علاوہ حسب معمول تلاوت قرآن کریم سے کیاگیا پھر عربی قصیدہ حضرت مسیح موعودؑ فی مدح حضرت محمدﷺ پڑھا گیا اس کے بعد خاکسار نے افتتاحی تقریر کی۔ بعد ازاں دیگر مقررین مکرم عثمان سو،خادم فتحجو،موسیٰ بلدے اورمحمد سروں کلے جالو صاحب نےحضرت مسیح موعودؑ کی سیرت و سوانح کے علاوہ آپ کی آمد وصداقت پر دلائل قرآنی، احادیث، اقوال سلف و دیگر دلائل کی روشنی میں تقاریر کیں۔ پروگرام کے درمیان میں مسرور احمد صاحب نے اردو زبان میں بھی ایک نظم پڑھی جس کا لوکل زبان میں ترجمہ کیا گیا۔ پروگرام کے اختتام پر سوال و جواب کی نشست رکھی گئی اس کے بعد صد ر صاحب جماعت پاینگو نے اختتامی کلمات میں جلسہ کے بابرکت انعقاد پر اللہ تعالیٰ کاشکریہ ادا کیا اور تمام شاملین کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔آخر پر مکرم عثمان سو لوکل صاحب معلم سلسلہ نے دعا کرواکر پروگرام کا اختتام کیا۔

نماز ظہر و عصر کی ادائیگی کے بعد مرحوم سامبا کانٹے ریجنل قائد خدام الاحمدیہ کولڈا کی نماز جنازہ غائب ادا کی گئی۔ پھر تمام حاضرین کی خدمت میں دوپہر کا کھانا پیش کیا۔پروگرام میں ریجن کے ۱۵؍گاؤں سے ۳۶۳؍احباب نے شمولیت کی۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button