افریقہ (رپورٹس)

بانجل کومبو گیمبیا میں جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد

(محمد اکمل۔ ایریا مشنری بانجل کومبو)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۰۹؍اپریل ۲۰۲۳ء کو مسجد بیت السلام میں مجلس خدام الاحمدیہ بانجل کومبو کے تحت جلسہ یوم مسیح موعود کا انعقاد ہوا۔ جلسہ کے مہمانِ خصوصی مکرم الیو تراولے صاحب (صدر مجلس خدام الاحمدیہ، گیمبیا)تھے۔

جلسے کا آغاز بعد نمازِ عصر تلاوت قرآن مجید و انگریزی ترجمہ اور قصیدہ حضرت مسیح موعودؑ مع انگریزی ترجمہ سے ہوا۔ بعد ازاں مکرم روحان احمد صاحب مربی سلسلہ نے انگریزی زبان میں ضرورتِ امام کے موضوع پر جبکہ مکرم محمد فوفانا صاحب نے انگریزی زبان میں آپؑ کی سیرتِ مبارک پر مختصر تقریر کی۔تقاریر کے دوران حضرت مسیح موعودؑکی زندگی سے متعلق ایک مختصر سی دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ آخر پر مکرم صدر صاحب نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اختتامی دعا کروائی۔ پروگرام کے بعد افطاری اور کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ الحمد للہ، جلسہ میں حاضرین کی تعداد ۷۰ سے زیادہ تھی۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button