اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

درخواستِ دعا

مکرم سلطان ظفر صاحب کینیڈا سے تحریر کرتے ہیں:

٭…مورخہ ۲۰؍اپریل کو رمضان کے آخری روزہ کے افطار کے وقت، احمدیہ پیس وِلیج کے قریب ایک ٹریفک حادثہ میں دو احمدی احباب شدید زخمی ہوگئے ہیں اور انتہائی تشویش ناک حالت میں زیرِ علاج ہیں۔

اس حادثے کی ابتدائی معلومات کے مطابق 55 سالہ مکرم عبدالرحمن ناصر صاحب (سیکرٹری تعلیم القرآن و وقفِ عارضی برمپٹن ویسٹ امارت) Major MacKenzie Drive پر مغرب کی جانب سفر کررہے تھے کہ جب وہ Pine Valley Drive کے پاس پہنچے تو ان کی گاڑی سامنے سے آنے والi ایک کار، جس کو جماعت وان نارتھ کے 26 سالہ مکرم عدیل احمد خان صاحب چلا رہے تھے، سے ٹکرا گئی۔پولیس کی طرف سے رپورٹ جاری ہونے کے بعد ہی حادثہ کی وجہ کا حتمی علم ہوسکے گا۔

دونوں احباب ٹورانٹو کے Sunnybrook Health Sciences Centre میں زیرِ علاج ہیں۔ دونوں کو شدید اندرونی و بیرونی چوٹیں آئیں ہیں۔ مکرم عدیل احمد خان صاحب تادمِ تحریرکوما میں ہیں اور اسی حالت میں ان کی سرجری ہوئی ہے۔ جبکہ مکرم عبدالرحمن ناصر صاحب آئی سی یو میں ہیں اور ابھی ہوش میں نہیں آئےاور ان کی بھی سرجری ہوئی ہے۔ دونوں کے اندرونی زخموں سے خون کا رساؤ ابھی تک بند نہیں ہوا جو انتہائی تشویش کا باعث ہے اور ان کے مزید آپریشن جلد متوقع ہیں۔

احبابِ جماعت سے درخواستِ دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ دونوں احباب کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطاء فرمائے اور ہرقسم کی پیچیدگی سے بچائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button