ہمارے نبی، پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم

ہمارے نبی،پیارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم

حضرت ابنِ عباسؓ نے اپنے بچپن میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔ اس کو یاد کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ

خَرَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فِطْرٍ أَوْ أَضْحَى فَصَلَّى، ثُمَّ خَطَبَ، ثُمَّ أَتَى النِّسَاءَ فَوَعَظَهُنَّ وَذَكَّرَهُنَّ وَأَمَرَهُنَّ بِالصَّدَقَةِ۔

(صحيح البخاري۔ کتاب العیدین۔ باب: بچوں کا عیدگاہ جانا۔ حدیث نمبر: 975)

میں عیدالفطر یا عید الاضحی کے دن نبی کریمﷺ کے ساتھ گیا۔ آپ ﷺنے نماز پڑھائی اور پھر خطبہ دیا پھر آپ عورتوں کی طرف تشریف لے گئے اور انہیں نصائح کیں اور اُنہیں صدقہ کے لیے حکم فرمایا۔

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button