پیارے حضور (ایّدہ اللہ) کی پیاری باتیں

عیدی وغیرہ میں سے چندہ دینے کی عادت ڈالیں!

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ احمدی بچوں کو عیدی میں سے چندہ کی ادائیگی کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرماتے ہیں کہ

’’اپنے بچوں میں بھی اِس قربانی کی عادت ڈالیں تاکہ جب وہ بڑے ہوں تو اُن کی خواہشات کی جو ترجیحات ہیں اُن میں اللہ کی خاطر مالی قربانی سب سے اوّل نمبر پر ہو۔ اِس سے ایک تو شاملین کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گا اور جوعَفْو کے مَعیار ہیں وہ ترجیحات بدل جانے سے بدل جائیں گے۔ جو لوگ بچوں کو بھی جب جیب خرچ دیتے ہیں تو اُن کو اُس میں سے چندہ دینے کی عادت ڈالیں۔ عیدی وغیرہ میں سے چندہ دینے کی عادت ڈالیں، اِن مغربی ممالک میں مَیں نے اندازہ لگایا ہے جیسا کہ پہلے بھی مَیں کہہ چکا ہوں کہ بازار سے کھانا برگر وغیرہ جو ہیں اور بڑے شوق سے کھائے جاتے ہیں اور جو مزے کے لیے کھائے جاتے ہیں، ضرورت نہیں ہے۔ اگر مہینے میں صرف دو دفعہ یہ بچا کر وقفِ جدید کے بچوں کے چندے میں دیں تو اِسی سے وصولی میں 25سے 30فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے‘‘۔

(خطبہ جمعہ 12؍جنوری 2007ء)

(مشکل الفاظ کے معنی: عَفْو: زائد مال۔ تَرجِیحات :فوقیت، فضیلت)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button