نظم

آؤ مل کر عید منائیں

آؤ مل کر عید منائیں

خوشیوں کے ہم دیپ جلائیں

بھول کے سارے شکوے یارو

ہم روٹھوں کو آج منائیں

دوست ہو اپنا یا ہو دشمن

بانہیں کھولیں گلے لگائیں

کھل اٹھا ہے چہرہ چہرہ

خوشبو الفت کی مہکائیں

سنتا ہے وہ دل کی باتیں

آؤ سجدوں میں جھک جائیں

بھول نہ جانا تم آقا کو

سب کو زاہد یاد دلائیں

(سید طاہر احمد زاہد )

(مشکل الفاظ کے معنی: دِیپ:چراغ۔ روٹھنا: ناراض ہونا۔ بانہیں: بازو۔ )

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button