امریکہ (رپورٹس)

جماعت احمدیہ وان (Vauhghan) امارت، کینیڈا کا جلسہ یوم مسیح موعود

مکرم غلام احمد عابد صاحب سیکرٹری اشاعت وان جماعت، تحریر کرتے ہیں کہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ وان امارت نے مورخہ ۲؍اپریل ۲۰۲۳ء کو بعد نمازعصر پیس ولیج میں جلسہ یوم مسیح موعود منعقد کیا۔

مکرم ہادی علی چودھری صاحب نائب امیر کینیڈا کی زیر صدارت تلاوت مع انگریزی و اردو ترجمہ اور نظم مع انگریزی ترجمہ سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ بعد ازاں مکرم مرزا محمد افضل صاحب نے Legacy of Hazrat Masih-e- Moudasکے عنوان پر تقریر کی۔ اس کے بعد ایک ویڈیو دکھائی گئی جس میں حضرت مسیح موعود ؑکی ولادت سے لے کر ان کی وفات تک، اور انتخاب خلافت اولیٰ سے لے کر موجودہ خلافت تک کے مختلف ادوار کے تاریخی واقعات بتائے گئے۔

بعد ازاں صدر مجلس نے ’’روحانی خزائن‘‘ کے موضوع پر اردو زبان میں خطاب کیا۔ دعا سے جلسہ اپنے اختتام کو پہنچا۔

بعد ازاں تمام حاضرین جلسہ (احباب و خواتین) کو افطاری پیش کی گئی اور پھر نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد حاضرین جلسہ کو ڈبوں میں پیک کرکے کھانا مہیا کیا گیا۔ مجموعی حاضری پندرہ سو افراد تھی۔

(رپورٹ: ناصراحمد وینس۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button