از مرکزحضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز

تمام دنیا میں بسنے والے احمدیوں کے لیے دعا کی تحریک

(ادارہ الفضل انٹرنیشنل)

امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے خطبہ جمعہ فرمودہ مورخہ ۲۱؍ اپریل ۲۰۲۳ء میں دنیا کے تمام ممالک میں بسنے والے احمدیوں کے لیے دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:

پاکستان کے احمدیوں کے لیے بھی دعا کریں، اللہ تعالیٰ انہیں مخالفین کے شر سے محفو ظ رکھے، شریروں کے شر ان پر لوٹائے۔خود پاکستان میں رہنے والے احمدی بھی اپنے لیے خاص گریہ و زاری سے دعا کریں۔ تین دن، یا چار دن یا ہفتے کی دعائیں نہیں، مستقل دعائیں کریں اور اپنی زندگیوں کو خدا تعالیٰ کی رضا کے مطابق ڈھالنے کا عہد کریں۔

برکینا فاسو کے احمدیوں، بنگلہ دیش کے احمدیوں، الجزائر اور دنیا کے ہر ملک کے احمدیوں کے لیے دعا کریں۔اللہ تعالیٰ ہر احمدی کو دشمن کے شر سے بچائے، اور ان کے ایمان اور ایقان میں مضبوطی پیدا کرے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرنے کی اور پھر دعائیں کرنے کی توفیق دے اور انہیں قبول بھی فرمائے۔ (آمین)

(ادارہ روزنامہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button