افریقہ (رپورٹس)

برکینا فاسو: مرکزی مشن میں اجتماعی افطار و نمائش قرآن کریم

(چوہدری نعیم احمد باجوہ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برکینافاسو)

برکینافاسو میں عید کے تحائف مقامی اتھارٹیز تک پہنچانے اور انہیں اپنے پروگراموں میں شامل کرنے کے سلسلہ میں ۱۵؍اپریل۲۰۲۳ء کو مرکزی مشن ہاؤس سوم گاندے میں حکومتی عہدیداران، غیر از جماعت مہمانوں اور دیگر معززین کو ایک افطار ڈنر کے لیے مدعو کیا گیا۔ پروگرام میں شرکت کے لیے باقاعدہ دعوت نامے بھجوائے گئے۔ افطار کا انتظام مشن ہاؤس کے صحن میں کیا گیا۔ اس افطار ڈنر میں کم و بیش دو صد مہمانوں نے شرکت کی۔ مہمانوں میں سابق وزیر، کئی حکومتی اداروں کے سربراہان، مسلمان کمیونٹی کےنمائندگان، کیتھولک چرچ کے آرچ بشپ، مقامی روایتی چیف، ائمہ، ڈاکٹرز اور دیگر معززین شامل تھے۔ تمام مہمانوں نے اس اجتماع کو پسند کیا اور جماعت کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر جماعت احمدیہ کی طرف سے کیے جانے والے قرآن مجید کے تراجم کی نمائش بھی لگائی گئی۔ نمائش میں تراجم کی کاپی رکھنے کے علاوہ ایک بڑے بینر پر ان تمام زبانوں کی فہرست دی گئی جن میں جماعت کو اس خدمت کی توفیق عطا ہوچکی ہے۔ تقریباً تمام مہمانوں نے نمائش کاوزٹ کیا اور جماعت کی خدمت قرآن کو سراہا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button