امریکہ (رپورٹس)

بین المجالس مقابلہ تلاوت قرآن کریم و نظم مجلس انصار اللہ ٹورانٹو ویسٹ ریجن کینیڈا

مجلس انصاراللہ ٹورانٹو ویسٹ ریجن، کینیڈا نے مورخہ ۱۲؍مارچ ۲۰۲۳ء کو بین المجالس تلاوت قرآن کریم اور نظم کے مقابلے منعقد کیے جس میں آٹھ مجالس کے ۳۳؍انصار بھائیوں نے حصہ لیا۔ افتتاحی تقریب کی صدارت ارشد محمود باجوہ صاحب ناظم اعلیٰ ٹورانٹو ویسٹ ریجن نے کی۔ تلاوت قرآن کریم اور عہد کے بعد، ناظم اعلیٰ صاحب نے اپنے تعارفی کلمات کے بعد دعا سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا۔ تلاوت قرآن مجید اور نظم کے مقابلے بیک وقت شروع کروائے گئے۔ پروگرام کے اختتام پر تلاوت اور نظم میں اول،دوم اور سوم آنے والے انصار میں خالد محمود شرما صاحب قائد تعلیم مجلس انصاراللہ کینیڈا نے انعامات اور اسناد تقسیم کیں اور اختتامی تقریر میں تعلیمی مقابلہ جات کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی نیز حاضرین کو قرآن کریم کا ترجمہ سیکھنے کی طرف توجہ دلائی اور اس کی افادیت بیان کی۔ دعا کے بعد حاضرین کو کھانا پیش کیا گیا۔ ۱۰۲؍انصار نے پروگرام میں شرکت کی۔

(رپورٹ: عبداللطیف قریشی صاحب۔ زعیم مجلس انصار اللہ۔احمدیہ ابوڈ آف پیس۔ کینیڈا)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button