متفرق

ربوہ کا موسم(۲۱تا ۲۷؍ اپریل۲۰۲۳ء)

گذشتہ ہفتہ میں مجموعی طور پر ربوہ کا موسم خوشگوار رہا۔اوسط درجہ حرارت کم سے کم ۲۰؍درجہ سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ ۲۴؍درجہ سینٹی گریڈ تھا۔عید الفطر بھی اسی موسم میں خوب اچھے انداز میں منائی گئی، بازاروں اور محلہ جات میں گہماگہمی دیکھنے کو ملی۔۲۲؍اپریل کو گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی۔اس ہفتہ کے آغاز میں درجہ حرارت قدرے نارمل تھا۔ ہلکی بادِ نسیم نے موسم کسی حد سرد کردیا ۔ تاہم روزانہ دو چار ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت کے بڑھنے سے اب موسم گرما اپنا رنگ جما رہا ہے۔ ۲۶؍اپریل کو رات گئے چلنے والی ٹھنڈی ہو ا نے موسم پھر خوشگوار بنا دیا ہے۔اور یہ سلسلہ جمعرات ۲۷؍اپریل کو بھی جاری ہے، مطلع صاف ہے ، ہوا کی وجہ سے دھوپ میں تمازت کم ہے۔ اس موسم نے اہل ربو ہ پر اچھے اثرات مرتب کیے ہیں۔

(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button