صحت

ہومیو پیتھی یعنی علاج بالمثل (ناک کے متعلق نمبر 7 آخری قسط)

(ڈاکٹر طاہر حمید ججہ)

(حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ’’ہومیو پیتھی یعنی علاج بالمثل‘‘ کی ریپرٹری یعنی ادویہ کی ترتیب بلحاظ علامات تیار کردہ THHRI) (قسط21)

رس گلابرا

Rhus glabra

٭…رس گلابرا کی ایک علامت ناک سے خون کا اخراج ہے۔ کثرت سے پسینہ آتا ہے جس سے بدبو آتی ہے اور کمزوری ہوجاتی ہے۔ (صفحہ۷۰۵)

ریومکس کرسپس

Rumex crispus

(Yellow Dock )

٭…ریومکس کرسپس کھانسی کے لیے بہت اچھی دوا ہے خصوصاً وہ کھانسی جو گلے میں خارش اور سرسراہٹ کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ ناک، گلا، سانس کی نالی اور چھاتی بلغمی مواد سے بھر جاتی ہے۔ یہ بلغم پتلی یا گاڑھی دونوں صورتوں میں خارج ہوتی ہے۔ (صفحہ۷۱۵)

٭…عموماً نزلے کے بعد شدید دست شروع ہو جاتے ہیں ریومکس میں دست بغیر درد اور مقدار میں بہت زیادہ ہوتے ہیں جو پانی کی طرح پتلے اور سیاہی مائل ہوتے ہیں جو مریض کو صبح صبح بستر سے اچانک اٹھنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔(صفحہ۷۱۶)

٭…سر میں ہلکا ہلکا درد رہتا ہے۔ درد پیشانی اور سر کی دائیں جانب ہوتا ہے۔ چھینکیں آنے سے درد میں اضافہ ہو جاتاہے۔ نیز اس کا مریض ٹھنڈی ہوا سے سخت زود حس ہوتاہے۔ ہوا کے جھونکے سے کھانسی کا دورہ شروع ہوجاتا ہے۔ وہ عموماً اپنا سر منہ ڈھانپ کر سوتا ہے۔ مریض کو بہت چھینکیں آتی ہیں جن کے ساتھ ناک بہتا ہے۔ شام کو اور رات کو تکلیف میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ (صفحہ۷۱۶)

سباڈیلا

Sabadilla

(Cevadilla Seed)

٭…سباڈیلا مسلسل چھینکوں کے علاج میں بہت مشہور ہے۔ اس میں نزلہ نہ بھی ہو پھر بھی بکثرت چھینکیں آتی ہیں۔ بعض مریضوں کو گھاس سے الرجی ہوتی ہے اور چھینکوں کے سخت دورے شروع ہو جاتے ہیں۔ جب دورہ ختم ہو جائے تو عموماً ناک سے پانی نہیں بہتا گویا یہ چھینکیں نزلہ کی وجہ سے نہیں بلکہ نتھنوں کے اندر سرسراہٹ کی وجہ سے آتی ہیں۔ بعض ڈاکٹر سباڈیلا کو بہت چھوٹی طاقت میں تجویز کرتے ہیں لیکن میں نے اسے ۳۰ طاقت میں زیادہ مفید پایا ہے۔ (صفحہ ۷۲۳)

٭…لیکیسس خود بھی چھینکوں کی الرجی میں جسے Hay fever کہتے ہیں، چوٹی کی دوا ہے۔ اگر یہ الرجی موسم بہار میں ہوتو لیکیسس کو اولین حیثیت دینی چاہیے۔ سباڈیلا بھی دراصل موسم بہار ہی کی دوا ہے جب پھول کھل رہے ہوں۔ پھولوں کی خوشبو سے بعض لوگوں کو بہت چھینکیں آتی ہیں۔ ایسی فوری تکلیفوں میں سباڈیلا اچھا کام کرتی ہے لیکن اگر خزاں کے موسم میں الرجی ہو اور بہت چھینکیں آئیں تو ایلیم سیپا ( Allium cepa)بہتر ہے۔ (صفحہ۷۲۳)

٭…سباڈیلا اور دیگر وقتی دوائیں فائدہ نہ دیں تو پھر بھی فوری ضرورت کے لیے لیکیسس استعمال کی جا سکتی ہے۔ بعض مریضوں میں یہ فوری اثر بھی دکھاتی ہے۔ اس لیے اسے مزمن دوا کے طور پر ہی نہیں، حاد دوا کے طور پر بھی استعمال کروایا جاتا ہے۔ بعض دفعہ ایک خوراک دینے سے ہی چھینکیں بند ہوجاتی ہیں۔ چھینکوں کی بیماریاں مختلف شکلوں میں ڈھلتی رہتی ہیں اس لیے ان کا علاج بہت توجہ سے ہونا چاہیے۔ مذکورہ بالا سب دوائیں عموماً مفید ثابت ہوتی ہیں اور مایوس نہیں کرتیں۔ (صفحہ ۷۲۴)

٭…خود سباڈیلا میں بھی بعض دفعہ مزمن بیماریوں کو دور کرنے کی صلاحیت ملتی ہے۔ اگر نزلہ پرانا ہو جائے اور ناک کی نالیوں میں بیٹھ رہے تو ایسے نزلہ کے علاج کے لیے بعض دفعہ سباڈیلا دینی پڑے گی۔ (صفحہ۷۲۴)

٭…Hay fever میں ناک کے اندر کھجلی ہوتی ہے جو پیٹ کے کیڑوں کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔ اگر پیٹ میں کیڑے ہوں تو ناک کے اوپر یا اندر کھجلی ہونا ایک طبعی امر ہے جس کی وجہ سے چھینکوں کا عارضہ لگ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سباڈیلا پیٹ کے کیڑوں کا بھی بہت اچھا علاج ہے۔(صفحہ۷۲۵)

٭…سباڈیلا نزلاتی کیفیت میں آرسینک سے مشابہ ہے لیکن آرسینک میں جلن زیادہ ہوتی ہے۔ بعض ایسی دوائیں ہیں جن میں بیماری کے دوران بہت بھوک لگتی ہے۔ سباڈیلا میں بھی چھینکوں کے حملے کے دوران بھوک بہت بڑھ جاتی ہے۔ یہ دوا پیٹ کے کیڑوں کی دشمن ہے۔ اگر ناک کے باہر یا ہونٹوں کے اردگرد اور تالو میں مستقل کھجلی کی علامتیں پائی جائیں تو ایسے مریض کے پیٹ میں عموماً کیڑے ہوتے ہیں۔(صفحہ۷۲۵)

سبائنا

Sabina
(Savine)

٭…خون بہنے کا رجحان صرف رحم تک ہی محدود نہیں رہتا بلکہ دوسرے مقامات مثلاً ناک یا گردوں سے بھی خون بہنے لگتا ہے۔ (صفحہ۷۲۷)

سیکیل کورنیٹم

Secale cornutum

( ارگٹ )

٭…سیکیل میں ہر جگہ جلن کا احساس بہت نمایاں ہوتا ہے۔ نزلہ، گلے کی خرابی اور سانس کی تکلیف میں بھی جلن پائی جاتی ہے۔ سیکیل میں ہر سیلان خون میں خواہ وہ رحم سے جاری ہو یا ناک سے یا کسی اور زخم سے سیاہی بہت نمایاں ہوتی ہے۔ سیکیل کے دائرہ میں آنے والی ہر بیماری کا وریدوں کے خون کے گندا ہونے سے تعلق ہے۔ ایسے مریض جو موت کی طرف تیزی سے بڑھ رہے ہوں اگر ان کا سارا نظام خون گندا اور سیاہ ہو چکا ہو تو سیکیل کو اس حوالے سے یاد رکھنا چاہیے۔(صفحہ۷۳۷)

سینیشواورس

Senecio aureus

(Golden Ragwort)

٭… نوجوان بچیوں میں بعض دفعہ حیض کا خون جاری ہونے سے پہلے گلے، سینے اور مثانے میں سوزش محسوس ہوتی ہے۔ حیض کے ایام ختم ہونے کے بعد یہ تکلیفیں خود بخود دور ہو جاتی ہیں۔ اگر عورتوں میں کسی وجہ سے حیض رک جائے اور اس کی بجائے ناک سے خون جاری ہو جائے تو اس میں بھی سینیشو مفید ہو سکتی ہے۔ اگر رحم اپنی جگہ سے ٹل جائے، پیشاب درد کے ساتھ آئے یا بالکل بند ہو جائے، گردوں میں شدید سوزش ہو اور سردی لگ کر بخار چڑھے تو یہ ساری علامتیں سینیشو کاتقاضا کرتی ہیں۔ سینیشو میں تکلیفیں دوپہر اور رات کو بڑھ جاتی ہیں۔ کھلی ہوا میں نزلہ زکام ہو جاتا ہے۔ عورتوں کی تکلیفیں حیض جاری ہو جانے سے کم ہو جاتی ہیں۔ مریض کی توجہ کسی اور طرف پھیر دی جائے تو تکلیف کا احساس کم ہو جا تا ہے۔ (صفحہ ۷۴۲)

سیپیا

Sepia

( Inky juice of Cuttle fish)

٭…سیپیا کی ایک اور بہت نمایاں علامت یہ بتائی جاتی ہے کہ مریضہ کے ناک پر کالے رنگ کی کاٹھی سی بن جاتی ہے جیسے پرندے کے دو پر ہوں۔ میں نے بھی دوسرے ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کی طرح صرف اسی علامت کو مدنظر رکھ کر بہت سے مریضوں کو سیپیادی لیکن کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ یہ نشان اکثر جگر کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہو تا ہے۔ اگر سیپیا کا مزاج ہو اور جگر خراب ہو تو پھر سیپیا فائدہ دے گی ورنہ جگر کی کوئی دوسری دوا ڈھونڈنی پڑے گی۔ ایسی حساس عورت جس کے جذ بات منجمد ہو گئے ہوں اور اس کے چہرے اور ناک پر داغ ہوں تو اس کے علاج میں سیپیا فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔(صفحہ۷۴۶)

٭…سلفر کی طرح سیپیا میں پیپ اور بدبودار مادہ خارج ہوتا ہے۔ ناک سے سبز رنگ کا مواد نکلتا ہے۔ اگر جلد اور اندرونی جھلیوں میں انحطاط ہو تو مذکورہ علامتوں کے ہوتے ہوئے مفید ثابت ہوگی۔ (صفحہ۷۴۷)

سپونجیاٹوسٹا

Spongia tosta

(Roasted Sponge)

٭…خشک نزلہ جس میں ناک بند رہتا ہے، منہ میں آبلے بنتے ہیں، حلق میں چبھن اور خشکی، دکھن اور درد کا احساس ہوتا ہے اور گلے میں سرسراہٹ کے ساتھ کھانسی اٹھتی ہے۔(صفحہ۷۶۷)

سلفر

Sulphur

(Sublimated Sulphur)

٭…نزلہ زکام کے ساتھ ہونے والا بخار جو عام روزمرہ کی دواؤں سے ٹھیک نہ ہو اس میں بھی سلفر اور پائروجینیم ۲۰۰ ملا کر دینے سے افاقہ ہوتا ہے۔ (صفحہ۷۸۲)

٭…پرانے نزلہ، زکام میں اور ناک سے آنے والی بدبو میں بھی یہ فائدہ مند ہے۔ یہ ایسی بدبو ہوتی ہے جسے مریض خوبھی محسوس کرتا ہے جبکہ اکثر اپنی بدبو کو خود محسوس نہیں کرتا۔(صفحہ۷۸۵)

سلفیوریکم ایسیڈم

Sulphuricum acidum

(Sulphuric Acid)

٭…بعض اوقات ناک کی رطوبت کان کی طرف منتقل ہونے سے قوت شامہ میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔اگر دیگر علامتیں ملتی ہوں تو یہ تکلیف بھی سلفیورک ایسڈ کے دائرہ کار میں ہے۔ (صفحہ۷۸۹)

ٹیرینٹولا ہسپانیہ

Tarentula Hispania

(Spanish Spider)

٭…دائیں کان میں شدید درد ہوتاہے۔ ناک کے دائیں نتھنے میں ایک نزلاتی مرکز بن جاتا ہے جہاں سے نزلہ کا آغاز ہوتاہے۔ گلے میں بھی دائیں طرف تکلیف نمایاں ہوتی ہے۔ (صفحہ۷۹۴)

ٹیوبرکیولینم

Tuberculinum

(A Nosode from Tubercular abscess )

٭…سفلس کے مریض کا سارا جسم زخموں اور ناسوروں سے بھر جاتا ہے جو ہڈیاں بھی گلا دیتے ہیں۔ ناک کی ہڈی گل کر بالکل بیٹھ جاتی ہے۔ یہ مرض براہ راست دماغ پربھی حملہ آور ہوتا ہے اور مریض کو مکمل طور پر پاگل کر دیتا ہے۔ سل کے پاگل میں تشدد کا رجحان پایا جاتا ہے۔ بعض دفعہ خاموش بھی ہوتا ہے۔ بعض دفعہ نحیف و نزار عورتیں جنہیں سل اندر ہی اندر کھوکھلا کر دیتی ہے پاگل ہو جائیں تو ان کے جسم میں بہت زیادہ طاقت آجاتی ہے۔ دماغ میں جوش پیدا ہو جاتا ہے اور وہ تشدد پر اتر آتی ہیں حالانکہ عام حالات میں وہ بالکل خاموش طبع ہوتی ہیں۔ اگر ٹیوبر کیولینم اونچی طاقت میں دی جائے تو یہ ایسے مریضوں کو پاگل پن سے بچا سکتی ہے۔(صفحہ۷۹۸)

زنکم

Zincum metallicum

(Zinc)

٭…کالی بائیکروم کی طرح ناک کے اندر اوپر کی طرف جڑھ میں دباؤ اور دکھن کا احساس (ص۸۱۰)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button