از افاضاتِ خلفائے احمدیت

فضول خرچی نہ کرو

حضرت خلیفة المسیح الاولؓ عورتوں کو نصیحت کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’اپنے گھروں کو جنت بناؤ ۔قرآن حمید نے مردوں کو تمہارا مصلح بنایا ہے گھر میں ایک بادشاہ چاہیے ۔مرد بادشاہ ہو تا ہے اس کی کمائی میں اسراف نہ چاہیے ۔دیکھو! میں تم کو پیار سے ، محبت سے ،اخلاص سے قرآن کریم کا حکم سناتا ہوں کہ فضولی نہ کرو۔ پانچ رو پیہ کی آ مد ہو تو بیس روپیہ کا خرچ نہ نکال لو۔یا اگر بیس کی آ مدن ہے تو پچاس کا خرچ نہ بنالو ۔خدا جانے مرد بچارے کن مصیبتوں سے کماتے ہیں اور حلال طیب رزق کمانا سخت مصیبت کا کام ہے ۔پھر اگر بیوی تنگ کرے تو حرام مال لانا پڑتا ہے ۔میں نےبعض عورتوں کو کچھ نصیحت کی۔تو کہہ دیا آپ ہنسی کرتے ہیں یا کہ…اجی آ پ سیدھے سادے آپ کو دنیاوی معاملات کی کیا خبر!‘‘

(ارشاداتِ نور جلد سوم صفحہ ۶۶-۶۷)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button