اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

٭…صفیہ مجید صاحبہ اہلیہ مرزا مجید احمد صاحب (مرحوم) آف ناصر آباد ربوہ حال مقیم آسٹریلیا تحریر کرتی ہیں کہ میری چھوٹی بیٹی عزیزہ امۃ المجیب طاہرہ اہلیہ سلطان احمد صاحب قمر (کارکن لائبریری جامعہ احمدیہ جرمنی )گذشتہ کچھ عرصہ سے جگر کے کینسر کے مرض میں مبتلا ہے۔کیموتھیراپی سے کینسر کو کنٹرول کیا جا رہا ہے۔ دورانِ علاج کئی پیچیدگیوں کا سامنا ہے۔ عزیزہ کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔کافی پریشانی ہے۔

احبابِ جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ شافی و کافی خدامحض اپنے فضل سےمعجزانہ طور پر عزیزہ کو صحت و تندرستی سے نوازتے ہوئے شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمادے ۔آمین

٭…مریم گل صاحبہ میشیڈےجرمنی سے تحریر کرتی ہیں کہ خاکسار کی والدہ کوثر پروین صاحبہ پر فالج کا حملہ ہوا ہے۔

احباب جماعت کی خدمت میں دعاکی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے انہیں شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ہر ایک پیچیدگی و مشکل سے بچا لے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button