یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ وانڈز ورتھ ٹاؤن کا لوکل اجتماع اور احباب جماعت کے گھروں کا دورہ

(نفیس احمد کاہلوں۔ زعیم مجلس انصار اللہ وانڈز ورتھ ٹاون، یوکے)

لوکل اجتماع مجلس انصار اللہ وانڈز ورتھ ٹاؤن

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۳۰؍اپریل ۲۰۲۳ء بروز اتوار مجلس وانڈز ورتھ ٹاؤن کو اپنا لوکل اجتماع منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ صبح کے وقت St Georges Park کی گراؤنڈ میں ورزشی مقابلہ جات منعقد ہوئے۔ دوپہر کے کھانے کے بعد مسجد فضل میں نماز ظہر ادا کی گئی۔ پھر اجتماع کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد علمی مقابلہ جات منعقد ہوئے۔

اجتماع کا اختتامی اجلاس زیر صدارت احسان قمر صاحب ایڈیشنل قائد عمومی منعقد ہوا جس میں آپ نے مقابلہ جات میں پوزیشن حاصل کرنے والے انصار میں انعامات تقسیم کیے اور اختتامی تقریر کی۔

انصار بھائیوں کے گھروں کا دورہ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے رمضان المبارک میں مورخہ ۲۰؍اپریل کو انصار بھائیوں کے گھروں کے دورہ جات کیے گئے اور ۴۵؍گھرانوں میں پھل تقسیم کیے گئے۔

(رپورٹ: نفیس احمد کاہلوں۔ زعیم مجلس انصار اللہ وانڈز ورتھ ٹاؤن)

متعلقہ مضمون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button